اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں حکومت اور طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوئے تو داعش سے نمٹا جا سکے گا۔ سینیٹ میں آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا ہے اور دہشت گرد تتر بتر ہو رہے ہیں، افغانستان میں امن خطے کے امن کی ضمانت ہے، طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوئے تو داعش سے نمٹا جا سکے گا، اپنی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان ہماری سرزمین سے افغانستان پرحملے نہیں کرسکتے۔ پاک افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں رابطے بڑھائیں گی، کورکمانڈرز،ڈی جی ایم اوز اوردیگرافسرہاٹ لائن پررابطہ رکھیں گے
آکلینڈ: سال 2015 اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا جب کہ نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال شاندارآتشبازی سے کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں اسکائی ٹاورپرشاندار لائٹنگ اورآتشبازی سے سال 2016 کا استقبال کیا گیا اور اسکائی ٹاور پر کاؤنٹ ڈاؤن صفر ہوتے ہی رنگ و نور کی بہار ہوگئی اور اسکائی ٹاور چلملاتی لائٹوں سے کھل اٹھا جب کہ عوام کی جانب سے بھرپورجذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد آسٹریلیا اور جاپان میں سال نو کا شاندارآتشبازی سے استقبال کیا جائے گا
کراچی: محمد عامر پابندی کے سبب بلاشبہ گزشتہ پانچ سال سے نہیں کھیلے لیکن چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اپنے ہم عصر کھلاڑیوں سے کہیں بہتر ہیں۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ عامر نے اپنی پابندی کے خاتمے کے چار ماہ کے اندر ہی دوبارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کر لی ہے اور ویزا مسائل حل ہونے کی صورت میں ان کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شمولیت کے قوی امکانات ہیں
دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر براعظم یورپ کے کئی بڑے شہروں میں سال نو کی تقریبات سے قبل سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے سبب سالِ نو کے موقع پر آتش بازی اور جشن کی تقریبات پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ نومبر میں دہشت گردوں کے حملوں کا نشانہ بننے والے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی نئے سال کا استقبالیہ آتش بازی کا مظاہرہ نہیں ہوگا۔ پیرس کے علاوہ لندن، برلن اور ماسکو جیسے بڑے شہروں میں بھی اس موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے آئیسکو کے اہلکار کو گولی مار کر قتل کرنے والے فوجی افسر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کاپوریشن کے اہلکار محبوب احمد کی ہلاکت کا واقعہ بدھ کو ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی فیز ٹو میں پیش آیا تھا
کوئٹہ: انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ صوبے میں امن کے قیام کیلئے عوام بلاخوف وخطر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے حلقہ پی بی 50میں ضمنی انتخابات کے موقع پرتمام پولنگ اسٹیشنوں پرفرنٹیئرکوراورلیویزاہلکارتعینات کئے گئے ہیں عوام بلاخوف وخطر اپناحق رائے دہی استعمال کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کوتربت کے دورہ کے موقع پرجمعرات کوحلقہ پی بی 50میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پرحلقے میں سیکورٹی انتظامات کے جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے گزشتہ روزتربت کادورہ کیاجہاں پرصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 50کیچ میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اورانتخابات پرامن بنانے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پرفرنٹیئرکور ،لیویز اہلکار تعینات کئے جائیں گے
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سڑکیں صرف علاقے کی نہیں بلکہ عوام کے مزاج بدل دیتی ہیں اقتصاری راہداری منصوبہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی ژوب تا مغل کوٹ اورقلعہ سیف اللہ کا ویگم رود سیکشن کے سنیگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شاہراؤں کی تعمیر معیشت میں بہتری پیدا کرتی ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں ترقی کا آغاز ہوگا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سڑکیں معاشرے بدل دیتی ہیں بلوچستان کی عوام وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے مشکور ہیں
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دنیا کی تمام دہشت گردی اور نفرتیں ناانصافی سے جنم لیتی ہیں انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں اقتصاری راہداری منصوبہ سے ملک میں ترقی کی راہیں کھلیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی ژوب تا مغل کوٹ اورقلعہ سیف اللہ کا ویگم رود سیکشن کے سنیگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شاہراؤں کی اہمیت سے ہر انسان واقف ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے ارادے نیک ہیں پاکستان انتہائی خوبصورت ملک بن سکتا ہے جہاں دنیا کی تمام سہولیات موجود ہیں مگر آج بھی ہم کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں دراصل دہشت گردی اور نفرتیں ناانصافیوں سے جنم لیتی ہیں
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی پچاس کیچ تھری پر ضمنی انتخاب آج جمعرات کو ہوگا۔ نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ن اور بی این پی عوامی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایرید کے مطابق حلقہ پی بی پچاس کی نشست مسلم لیگ ن کے اکبر آسکانی کی نا اہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں آٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگاجس میں مسلم لیگ ن کے اکبر آسکانی ، نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی اور بی این پی عوامی کے محمد علی رند کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی امیدوار دستبردار ہوئے ہیں تاہم انہوں نے الیکشن کمشنر کو کم از کم چار دن قبل آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے نا م بھی بیلٹ پیپرز پر شائع ہوگئے۔سلطان بایزید کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔اٹھارہ ہزار چھ سو ننانوے ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے جن کیلئے انتہر پولنگ اسٹیشنز اور ایک سو اڑتیس پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ انتہر پریزائیڈنگ آفیسر سمیت تین سو سے زائد عملے کو بھی روانہ کردیا گیا۔
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے وکیل کے ذریعے معافی کا پیغام بھیجا ہے مگر وہ اپنے والد کے قاتلوں کو معاف نہیں کرسکتے۔ جبکہ پرویز مشرف کے وکیل سید اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواب بگٹی کی موت ایک سانحہ تھی اسے اللہ کی رضا سمجھ کر بھول جانا چاہیے ، ملک و قوم کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے بعد احاطہ عدالت میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے بتایا کہ ‘‘کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ مجھ سے ملے۔ پہلے بھی انہوں نے ادھر ادھر سے ایسے پیغام بھیجنے کی کوشش کی کہ ہمیں نواب بگٹی کی شہادت کا بہت افسوس ہوا۔ آج ان کی جانب سے ایک عجیب درخواست آئی کہ میں آپ سے اکیلے میں ملنا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا کہ عدالت میں ملاقات ہوگئی ، اتنا بس ہے۔ جمیل بگٹی نے مزید کہا کہ ‘‘ اس سے پہلے بھی ہم نے سنا تھا کہ وہ کہہ رہے تھے کہ معافی چاہیے۔ ہم نے کہا کہ پہلے قتل کررہے تھے تو بڑی بڑھکیں مارہے تھے