فیس بک،گوگل اور ٹوئٹر کا نفرت انگیز مواد ہٹانے کا معاہدہ

| وقتِ اشاعت :  


فیس بک، گوگل اور ٹوئٹر نے یورپی ملک جرمنی سے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت یہ تینوں کمپنیاں اپنی ویب سائٹوں پر شائع کیا جانے والا نفرت انگیز مواد 24 گھنٹے میں ہٹانے کی پابند ہوں گی۔ جرمنی کے وزیرِ انصاف ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے یہ بات یقینی ہو جائے گی کہ جرمن قانون آن لائن دنیا پر بھی لاگو ہو رہا ہے



آواران سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افرا د کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے



آواران‘فورسز کی ہیلی کاپٹر کو حادثہ9 اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آواران میں پاک آرمی کاہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار 9 اہلکار زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق آواران بازار کے قریب واقع آرمی کیمپ سے اڑان بھرنے والی پاک آرمی 70 بریگیڈ کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہیلی کاپٹر اڑان کے فوری بعد چند فٹ ہی اوپر گئے تھے کہ فنی خرابی کے باعث اس میں آگ لگ گئی جس کے بعد وہ کرپشن لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی حادثے میں کرنل جہانگیر سمیت 9 اہلکار زخمی ہوئے جن میں پائلٹ و معاون پائلٹ بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے



بلوچ وسائل پر حق حاکمیت تسلیم کیے بغیر احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہیں ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے مخدوش حالات اور ساڑھے پانچ لاکھ مہاجر خاندانوں کی موجودگی میں مردم شماری قابل قبول نہیں نہ ہی قانون تصور ہونگے میر اسلم جان کرد کی جدوجہد اور قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل ، تحفظات اور خدشات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس حمایت کی حامل ہے بلوچ وسائل پر ہماری حق ملکیت و حاکمیت کو تسلیم کئے بغیر احساس محرومی کا خاتمہ ممکن نہیں نادرا کی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے شرائط ختم کرنا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، لقمان کاکڑ ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ملک ابراہیم شاہوانی ، ہدایت اللہ جتک ، حاجی باسط لہڑی ، میر اکرم بنگلزئی ، ڈاکٹر زمان بلوچ ، ٹکری صدام حسین لانگو ، سعید کرد ایڈووکیٹ ، ثناء اللہ بلوچ نے



مظالم چھپانے کیلئے بلوچستان کو صحافیوں وانسانی حقوق کے اداروں کیلئے نو گوا یریا بنا یا گیا ہے بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے صوبائی حکومت کی وزیر داخلہ کی گومازی میں گھروں کے جلانے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہم میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کو بارہا دعوت دیتے آرہے ہیں کہ بلوچستان کا دورہ کرکے آنکھوں دیکھا حال بیان کریں مگر ابھی تک کوئی صحافی یا انسانی حقوق کے نمائندے نے کوئٹہ سے آگے جانے کی کوشش نہیں کی ہے یا حکومت کی جانب سے بلوچستان کو میڈیا کیلئے ممنوعہ علاقہ بنا یا گیا ہے۔ ان انسانی حقوق کے نمائندوں و صحافیوں کا قتل ہمارے سامنے ہے جو بلوچستان پر لکھنے کی جسارت کر چکے ہیں۔



سرداراخترمینگل کی چیئرمین سینٹ رضاربانی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے گزشتہ روز چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، مرکزی رہنماء رؤف مینگل ، رکن قومی اسمبلی واجہ عیسی نوری بھی موجود تھے یاد رہے کہ آل پارٹیز کانفرنس گوادر کے بلوچوں کو درپیش مسائل ، خدشات و تحفظات کے حوالے سے 10جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں تمام پارٹیوں کے قائدین شرکت کریں گے



گریشہ میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو ہلاک ایک کو گرفتار کرلیا ، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کی خضدارکے علاقے گونی گریشہ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں 01شرپسند ہلاک،01گرفتار،اسلحہ برآمدکرلیاجبکہ دالبندین میں کارروائی کے دوران ایک کمپاؤنڈ سے 1910کلوگرام منشیات برآمدکرکے قبضے میں لے لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پرخضدارکے علاقے گونی کریشہ میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 01دہشت گردہلاک،01کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں 02عدد ایس ایم جی اور ریاست مخالف تخریبی لٹریچر بھی شامل ہیں۔گرفتار شرپسند سے مزید تفتیش جاری ہے۔



کوئٹہ میں خون جما دینے والی سرد ی میں گیس غائب ،شہری زندگی اجیرن بچے اور ضعیف افراد بیمار پڑ نے لگے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید ترین سردی میں گیس غائب ‘شہری اللہ کے آسرے پر ‘بچوں اور ضعیف العمر شہری گیس نہ ہونے کے باعث سخت ترین سردی میں بیمار پڑنے لگے‘گیس حکام نوٹس لینے سے گریزاں‘صوبے کی دولت سے صوبے کے عوام محروم تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گزشتہ تین روز سے سخت سردی کی لپیٹ میں ہے سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر غائب ہو گیا شہری گیس نہ ہونے کے باعث رضائیوں میں گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں ذلت آمیز دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خون جما دینے والی سردی میں بچے اور ضعیف العمر شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگ گئے جبکہ گیس حکام خواب خرگوش کے مزے لینے میں مگن ہیں شہریوں کی جانب سے احتجاج پر کوئی کان نہیں دھرا جا رہا واضح رہے



بلوچستان میں کوئی بھی حصہ طاقت کے استعمال سے محفوظ نہیں ،کولواہ میں آپریشن باعث مذمت ہے بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:لوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے آج کولواہ میں ہونے والے آپریشن اور گھروں کے جلانے کی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی طاقت سے بلوچستان کاکوئی بھی حصہ محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز کی کاروائیوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شہید و زخمی اور اغواء کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں دیہاتوں و گھروں کو بھی فورسز اپنی طاقت کے زور پر نظر آتش و مسمار کر چکے ہیں۔آج کولواہ کے علاقے ڈنڈار کو علی الاصبح گھیرے میں لیکر فورسز نے متعدد گھروں کو لوٹ مار کے بعد نظر آتش کردیا۔ متاثرہ گھروں میں لوگ شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔بی ایس او آزاد کے ترجمان نے کہا کہ فورسز اپنی شکست کو چھپانے اور کمزور ہوتی ہوئی پوزیشن کو بحال کرنے کے لئے انتہائی حربوں کا استعمال کررہا ہے۔بلوچ قومی تحریک کے خلاف نیشنل پارٹی و ن لیگ فورسز کے سول ادارے کی حیثیت سے کام کر کے فورسز کی رہنمائی کررہے ہیں



بلوچستان میں چار نہیں چالیس لاکھ نار اض بلوچ ہیں ڈاکٹر مالک بھی اب ان میں شامل ہوگئے ،حافظ حسین احمد

| وقتِ اشاعت :  


بہاولپور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی تحفظات بڑھتے جارہے ہے مدارس کے خلاف اور علماء کو فورتھ شیدول میں گھسیٹا جارہا ہیں وزیر اعظم کا لبرل ازم کا نعرہ لگانا صد رممنون کا سودی نظام کے لیے راستہ نکالنے کی بات کرنا وہ عوامل ہے جو حکومت اور ہمارے درمیان دوری کا باعث بنتے جارہے ہیں وہ بہاول پور میں مقامی رہنماء ارشد خان کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے امیدوار علامہ شفقت الرحمن اور کوآڈی نیٹر ڈاکٹر عارف خان بھی ان کے ہمراہ تھے حافظ حسین احمد نے کہا کہ کراچی میں مائنس ون کی بات ہوئی تو اس کے جواب میں لندن سے مائنس آل کی بات کی گئی تو جے یو آئی نے مائنس آل کو روکا ،کل تک اسامہ ایک بہانہ تھا تو آج داعش اور دیگر بہانے تلاش کیے جارہے ہیں