حکومت بلوچستان تقرر و تبادلوں میں عدالت عظمی کے فیصلوں کی پاسداری کرے ، ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہاکہ حکومت بلوچستان تقرری اور تبادلوں کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے، انیتا تراب ، کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے سے بعض رہے جونیئرز آفیسران کو اہم عہدوں پر لگانے سے ریاستی معاملات کا بہتر طریقے سے چلانا ممکن نہیں ۔ایک آفس میں بیٹھ کر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی چیف آفیسر کے تبادلے کی مخالفت کرتا ہے ۔ جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے آفس میں بیٹھ کر وہی آفیسر اپنے دستخط سے اسی اہلکار کو تبدیل کرتا ہے جس کے تبادلے کی وہ مخالفت کرچکا ہے ۔جوکہ مضحکہ خیز ہیں



افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی سے جرائم کا خاتمہ اور امن قائم ہوگا عوامی حلقوں کا حکومتی فیصلے کا خیر مقدم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حکومت بلوچستان کی جانب سے افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی اور انہیں کیمپوں تک محدود کرنے کے فیصلے کا عوامی حلقوں نے بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے سے صوبے میں نہ صرف جرائم کا خاتمہ ہوگا بلکہ فیصلے سے بلوچستان میں طویل عرصے سے چھائی سیاسی بے چینی اور یہاں کے عوام کے مہاجرین سے متعلق تحفظات کا خاتمہ ہوگا افغان مہاجرین کی موجودگی سے بلوچستان میں امن وامان کا سنگین مسئلہ کافی عرصے سے حل طلب ہے جس کیلئے روز اول سے سیاسی جماعتوں نے نہ صرف جدوجہد کی ہے بلکہ اس ضمن میں آئے روز احتجاج بھی ہوتے رہے ہیں



اقتدار کی کھینچاتانی میں کوئٹہ شہر کامستقبل داؤ پر لگانا درست نہیں آل پارٹیز کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: لوچستان کی سیاسی ومذہبی اور قوم پرست جما عتوں ،تاجرتنظیموں کے رہنما ؤں و دیگر نے کہا ہے کہ اقتدار کی کھینچا تا نی میں کو ئٹہ شہر اور صو بے کے مستقبل کو داؤ پر لگا نا درست نہیں ،ملک کے دیگر صو بوں کے صو با ئی دارالحکو متوں کے لئے وفا قی حکومت کی جا نب سے خصو صی پیکیجز کا اعلا ن ہوا ہے مگر کو ئٹہ کا کسی نے نہیں پو چھا اس کے ساتھ بھی بلو چستان جیسا سلو ک روا رکھا جا رہا ہے،حزب اقتدار جما عتوں کا پہلے ہر مسئلے پر واویلا جبکہ اب خا مو شی قا بل حیرت ہیں صحت ،تعلیم ،پینے کا صا ف پا نی ،صفا ئی اور دیگر با رے حا لت نا قا بل بیان حد تک خرا ب ہے



نوشکی بی این پی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد پارٹی کونسل سیشن بارے آگاہی فراہم کرتے رہے

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : بی این پی نوشکی کا ریلی ،سینکڑوں افراد کی شرکت ، مختلف کلیوں کا دورہ، عوام کا شاندار استقبال تفصیلات کے مطابق بی این پی کا 22 نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کے بارے آگاہی ریلی پارٹی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوئی، جو شہر کے مین شاہراہ سے ہوتا ہوا ، کلی قادر آباد، کلی مینگل، کلی بادینی ،کلی شریف خان، کلی صاحبزادہ ، کلی جمالدینی، کلی بٹواور کلی احمدوال تک پہنچی جہاں پر لوگوں نے بی این پی کے آگاہی ریلی کا والحانہ استقبال کیا ، اس موقع پر مختلف کلیوں میں لوگوں کو آگاہی بھی دی گئی ، کہ بی این پی نوشکی کے زیراہتمام 22 نومبر بمقام کلی مینگل فٹ با ل اسٹیڈیم میں مرکزی جلسہ عام ہوگا



صو بائی حکومت نے گوادر میں گر لز کالج کے قیام کی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : صو بائی حکومت نے گوادر میں گر لز کالج کے قیام کی منظوری دیدی۔ کالج کی عمارت 104ملین کی لا گت سے تعمیر کیا جا ئے گا۔ گرلز کالج کے قیام سے تعلیم نسواں کو فرو غ ملے گا۔ کالج کے قیام کی منظوری پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے شکر گزار ہیں ۔ چےئر مین عا بد رحیم سہرابی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان کے بعد گوادر میں گرلز انٹر کالج کے قیام کی منظوری دی گئی ہے اس ضمن میں ٹینڈ ر کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے جس کے تحت کا لج کی عمارت کی تعمیر میں 104ملین روپے صرف ہونگے



نیشنل پارٹی کی حکومت پر تنقید کرنیوالوں کی کارکردگی سے عوام بخوبی واقف ہے ، نوشکی میں جلسہ

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: نیشنل پارٹی اوربی ایس او پجار نوشکی کی جانب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری شہیدڈاکٹر یسین بلوچ کی یادمیں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تعزیتی ریفرینس منعقد کیاگیا جس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کیا تعزیتی ریفرینس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن خیربخش بلوچ،ضلعی صدر فاروق بلوچ،جنرل سیکرٹری میرظاہرخان جمالدینی،نائب صدرمجیب بلوچ،میرعبدالرحمان لانگو،بی یس او پجار کے زونل پریس سیکرٹری فیصل بلوچ،بیبرگ بلوچ جمیل احمد مینگل اورغمخوار حیات نے شہیدڈاکٹر یسین بلوچ



براہمداغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او آزاد کی چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے براہمدگ بگٹی کی حالیہ بیانات اور ریاست سے مذاکرات اور آزادی کے موقف سے دستبرداری پر آمادگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ براہمدغ بگٹی قومی آزادی کے موقف سے پیچھے ہٹ کر بلوچ قوم سے دھوکہ کرنے کا مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا براہمدگ بگٹی کی ڈاکٹر مالک سے ملاقات کے بعد قومی اتحاد کے لئے عجلت میں دعوت دینا اور اس سے پہلے اتحاد کی کوششوں میں سنجیدہ نہ ہوناسیاسی نا بلدی ہے ۔ ایک مہینے کے اندر اتحاد تشکیل نہ پانے کو براہمدغ بگٹی بطور جواز پیش کرکے مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں



بلوچستان میں 900 بوگس سکولوں کا انکشاف صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، سر دار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


سبی : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی چیف آرگنائزر و سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ساحل و وسائل کا نعرہ لگانے والے بتائیں انہوں نے عوام کو کیا دیا،صوبے کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں نے عوامی مینڈیٹ کا اسلام آباد میں سودا لگا کر آتے ہیں ،ہر پانچ سال بعد سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے عوام کو صرف پسماندگی اور غربت کے کچھ نہیں دیا،آنے والے انتخابا ت میں عوام ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں تو عرش پر رہنے والوں کو فرش پر گرا دیں گے،صوبے میں 900گھوسٹ اسکولزکاوزیراعلیٰ کی جانب سے اعتراف بے بسی کی علامت ہے،تحریک انصاف ملک کے عوام کو کرپٹ اور بدعنوان نظام سے چھٹکارا دلاکر ہی دم لے گی ،



قومی تحریک کیخلاف مذہبی شدت پسندوں کو منظم کیا جا رہا ہے ، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی مظالم روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ کوئی ایسادن نہیں گزرتا کہ بلوچستان میں آپریشن نہ ہو رہا ہو۔ ڈیتھ اسکواڈ آئے دن نہتے بلوچوں کو اغوا و قتل کرکے ویرانوں میں پھینکنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے ادارے اسی طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔



آواران ،مسلح افراد کی فائرنگ ،وکیل جاں بحق بلوچستان بار کا عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

اوتھل: آواران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آواران بارکے صدر داد شاہ ایڈوکیٹ کو قتل کردیا،ملزمان فرار،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز آواران میں نامعلوم افراد نے آواران بارکے صدر دادشاہ ایڈوکیٹ پراچانک فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے واقعے ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور انکی نعش کو سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی