استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی اپنے مؤقف پر قائم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپنا اصرار جاری رکھا ہوا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے اپنے استعفے جمع کروائے ہیں، وہ ایوان کو چھوڑنے کے ان کے ارادے کی ذاتی طور پر تصدیق کے خواہشمند ہیں۔



منشیات اسمگل کے الزام میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس اٹلی میں گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


میلان: قومی ایئرلائن کے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی کئی مثالوں کے بعد اب لاجواب کارناموں کا نمونہ بھی سامنے آگیا اور پی آئی اے کی پرواز کو میلان میں اتار کر ایئرہوسٹس کو منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔



عالمی ادارہ صحت نے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: عالمی ادارہ صحت نے دنیا سے پولیو کے مکمل خاتمے میں پاکستان کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو سے متاثرہ ہر 10 میں سے 9 بچے پاکستان میں رہتے ہیں۔



میجیر جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاک فوج میں آج پیر کے روز چھ افسران کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی ہیں، جس کے تحت ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کو آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔



انتخابات میں کراچی سے خیبر تک دھاندلی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ قوم کو بتائیں گے کہ کس طرح گزشتہ سال کے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ان کی جماعت کو اس کے حصے کے ووٹوں سے محروم کیا گیا۔