کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ اور اہم سرکاری دستاویزات بنانے والے بنانے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ ، مہاجر کارڈ ،سرکاری محکموں کی جعلی مہریں اور دستاویزات برآمد کرلئے گئے۔