حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر  کے بعد بالآخر شروع ہوا جس کے بعد ووٹنگ ہوئی جس کے مطابق  پی ٹی آئی نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن نے 179 ووٹ لیے ۔



وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا تھا۔ شام 4 بجے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ایم پی ایز ایوان میں پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ بھی ایوان میں پہنچے تاہم اجلاس 4 بجے کے بجائے 7 بجے شروع ہوا۔



ریکو ڈک معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے، صوبے کی لیڈر شپ کو مطمئن کرنا مشکل کام تھا،وزیراعلیٰ بلو چستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلو چستان میں حالیہ مون سون کی بارشوں نے پورے صوبے کو متاثرکیا ہے متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ انکی دوبارہ آباد کاری بحالی نقصانات کا ازالہ بڑا چیلنج ہے، ریکو ڈک معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے منصوبے پر 14 اگست سے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا،



پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کو 13 نشستوں پر برتری اور چار پرکامیاب، ن لیگ صرف 2 نشستوں پرآگے

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 4 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 13 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔



پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی، 20 حلقوں میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 3131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 1194 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔



وزیراعظم نے پیٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ آج رات 12 بجے (15 جولائی) سے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے اور پیٹرول 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے۔ کہتے ہیں کہ پچھلی حکومت نے ہماری حکومت کو مشکلات میں ڈالنے کیلئے بارودی سرنگیں بچھائیں، آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ کیا اور اس کی دھجیاں اڑائیں۔



کراچی میں موسلا دھار بارش نے شہر کو ڈبو دیا، ہر طرف پانی ہی پانی، شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم

| وقتِ اشاعت :  


کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے تیز با رش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کے  کئی علاقے ڈوب گئے جب کہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے، شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔



بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، ڈیم ٹوٹ گیا،انٹرنیٹ، موبائل اور اے ٹی ایم سروسز بند

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع قلات، خضدار، آوران، تربت، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ،کوژک ٹاپ، چمن اور کوہلو سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جب کہ لورالائی کے نواح میں قائم ڈیم ٹوٹ گیا۔



امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، خطبہ حج

| وقتِ اشاعت :  


مکہ مکرمہ: خطبہ حج میں محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو خیر کی راہ پر گامزن ہو، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔