کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے حکومت کی توجہ ریڈزون کے باہر زیارت واقعہ پر احتجاج، خاران میں حاجی ثنا ء اللہ کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے دو بیٹوں کو قتل کرنے، استاتذہ کی بھوک ہڑتال، فزیو تھر اپسٹس کے احتجاج، کوئٹہ میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقداما ت اٹھائے جائیں، ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کے رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زیارت واقعہ کے ردعمل میں ریڈ زون کے باہر احتجاج کرنے والے لوگوں کا انتہائی معمولی مطالبہ ہے کہ واقعہ کے انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے انہوں نے کہا کہ خاران میں حاجی ثنا ء اللہ کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے دو بیٹوں کو قتل ایک کو لاپتہ کیا ہے اگر کسی سے کوئی تفتیش یا تحقیقات کرنی ہے تو ہمیں بتایا جائے تو ہم خود انکو اداروں کے پاس بھیجیں گے یہ کونساقانون ہے کہ گھر میں سوئے بچوں کو نشانہ بنایا جائے
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی،وزیراعظم کی وزراتِ خزانہ کو فوری طور پر 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے۔
کے ایس سی 100 بینچ مارک انڈیکس میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ڈیل کے حوالے سے وضاحت کی وجہ سے نئی خریداری ہوئی ہے۔
کراچی: بلوچستان کے سیلاب زدگان کی بحالی سے متعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی اارگنائزر آمنہ بلوچ سے بلوچستان حکومت نے رابطہ کیا۔اعلی حکام نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی حوالے سے تبادلہ کیا گیا۔ بلوچستان حکومت کی ہدایت پر کمیشنر مکران شبیر مینگل نے منگل کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ کو ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومت کی جانپ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ دونوں نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔