وزیراعلیٰ کی جانب سے گوادر دھرنے میں پیسوں کی تقسیم ، امان اللہ کنرانی نے آئینی درخواست دائر کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے گوادر دھرنے میں پیسوں کی تقسیم کا معاملہ ، امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی درخواست مین حکومت بلوچستان بذریعہ چیف سیکرٹری ،وزیراعلیٰ بلوچستان بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور میرعبدالقدوس بزنجو کو فریق بنایاہے ۔



گوادر دھرنے کیساتھ ہونے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا,قدوس بزنجو ,صادق سنجرانی ,اسد عمر ملاقات میں اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے فنانس شوکت ترین کی ملاقات بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گوادر کی ترقی اور عوام کے حقوق و روزگار کے تحفظ سے متعلق امور کا جائز لیا گیا۔



ہم نے چیک پوسٹس پر لوگوں کی تذلیل، ٹرالنگ کے خاتمے کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ،وزیراعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر کو حق دو تحریک کے مطالبات تسلیم ،دھرنے کے سربراہ مولاناہدایت الرحمن اور حکومت بلوچستان میں تحریری معاہدے کے بعد دھرنے کے شرکاء نے ایک ماہ سے جاری دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔



مولانا ہدایت الرحمان کا گوادر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


گوادر :  گوادر، حق دو بلوچستان تحریک کا تاریخی دھرنا 32 روز جاری رہنے کے بعد ختم، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب، تمام مطالبات منظور کرلئیے گئے۔وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزراء کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔



گوادر دھرنا مذاکرات میں پیشرفت ،بیشتر مطالبے منظور ،وزیراعلیٰ آج دھرنے سے خطاب کرینگے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ،حکومت کی جانب سے دھرنے کے اہم مطالبات تسلیم کرلئے گئے ۔حکومت کی جانب سے منظور کئے جانیوالے مطالبات میں غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ ،ایران کے ساتھ سرحدی تجارت کھولنے سمیت ماہی گیروں کے لئے خصوصی پیکج اور دیگر مسائل کا حل شامل ہے ۔ گوادر کے پی سی ہوٹل میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر ہوگیا ،وزیراعلی بلوچستان آج بروز جمعرات حق دو بلوچستان تحریک کے دھرنے میں آکر گوادر کے عوام سے خطاب کرینگے 



گوادر تحریک کی حمایت کرتے ہیں، سی پیک کا میابی کیلئے مقامی لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے، پیپلز پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  بلوچستان کو حق دو تحریک کا احتجاج تنگ امد جنگ آمد کا نتیجہ ہے۔ گوادر کے عوام کے جوش اور جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس دھرتی پر جتنا حق اسلام آباد والوں کا ہے اسی طرح یہاں کے عوام کا بھی ہے۔ پی پی پی نے گوادر سے این ایف سی ایوارڈ کا آغاز کیا۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کو گوادر بندرگاہ کا چیئرمین منتخب کیا۔ سی پیک کی کامیابی کے لئے مقامی لوگوں کا راضی ہونا ضروری ہے۔ پی پی پی پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے باہر حق دو تحریک کی حمایت جاری رکھے گی۔



ریکو ڈک معاہد:بلو چستان اسمبلی کے18اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہد ے کے معاملے پر بلو چستان اسمبلی کے18اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی کمیٹی متعلقہ حکام سے معاملے کو اٹھانے کے بعد اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کر ے گی ۔



گوادر دھرنا جاری ، لیاقت بلوچ کا اظہار یکجہتی، خواتین کا گھروں سے نکلنانا انصافیوں کیخلاف جہاد ہے ،مولانا ہدایت الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  بلوچستان کو حق دو تحریک کا دھرنا 29 ویں روز بھی جاری رہا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکر یٹری سابقہ ایم این اے لیاقت بلوچ حق دو تحریک کے سے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا گاہ پہنچ گئے۔ دھرنا گاہ پہنچنے پر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پنڈال تک لے گئے۔



لاپتہ افراد کامسئلہ گھمبیر ہورہاہے تعلیم کے دروازے ہم پر بند کئے جارہے ہیں سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی( ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر غفور حیدری نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابرافراسیاب خٹک پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار سینئر اینکر پرسن حامد میر عاصمہ شیزاری انصار عالم پلٹڈاٹ کے بلال محمود ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی نسرین اظہر لاپتہ افراد کے لواحقین کے تنظیم کی سربراہ آمنہ جنجوعہ مطیع اللہ جان بی ایس او کے سیکرٹری جنرل محمد عظیم بلوچ دین محمد بلوچ کی بیٹی سیمی دین محمد بلوچ انعام اللہ عباسی نے اسلام آباد میں بی این پی کے زیر اہتمام عالمی حقوق کے دن کے موقع پر منعقد ہ پروگرام سے خطاب کیا۔



گوادر دھرنا جاری ، بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان گرفتار ،پولیس کا دھرنے کا گھیراؤ حکومت بوکھلا گئی ہے، ہدایت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  متحدہ محاذ کراچی کے سربراہ بلوچ بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کو گوادر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یوسف مستی خان کی گرفتاری حق دو تحریک کے دھرنے میں اشتعال انگیز اور بغاوت پر مبنی تقاریر کی پاداش میں درج ایف آئی آر کے تحت عمل میں آئی ہے۔ ایف آئی آر میں حق دو تحریک کے سربراہ ملانا ھدایت الرحمن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری ایک ہوٹل میں عمل میں لائی گئی ہے۔