کوئٹہ : طلباء تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے دو لاپتہ طالبعلموں کی عدم بازیابی کے خلاف آج 24 نومبرکو بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے بند رہینگے۔
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسی خیل کی زیر صدارت پیر کے روز دو گھنٹے بیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ اجلاس میں سابق وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبا سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی عدم بازیابی کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے سے لوگ اغوا ہیں انہیں جو بھی اغوا کررہا ہے مگر تاثر یہی ہے کہ انہیں ادارے اغوا کررہے ہیںمغویوں کو دس سال بعد چھوڑا جاتا ہے یا ان کی لاشیں ملتی ہیں انہوںنے کہا کہ میری قائد ایوان سے گزارش ہے کہ وہ اٹھ کر اس ایوان میں اغوا کاروں کی مذمت کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ بلوچستان اسمبلی اس قسم کے واقعات اور اغوا کاروں کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ان واقعات کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سلام آباد: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب ایک آڈیو کلپ کی تردید کردی۔جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی۔
لیویز کے مطابق واقعہ ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی۔ تینوں مزدور امان اللہ تارن کے کوئلہ کان میں کام کر رہے تھے۔
کوئٹہ: طلبا تنظیموں کے رہنماؤںزبیر بلوچ ،بالاچ قادر بلوچ ، طاہر شاہ کاکڑ نے پیر سے کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو بھی تمام تعلیمی ادارے بند کئے جائیںگے۔
کوئٹہ : بلو چستان اسمبلی کے اپو زیشن اراکین نے جامعہ بلو چستان سے لا پتہ ہو نے والے 2نوجوان طلباء کی عدم با زیا بی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے فوری طورپر نو جوانوں کو با زیا ب کر وانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حکومت بلو چستان کا کہنا ہے کہ طلباء کی با زیا بی کے حوالے سے کو ششیں جا ری ہیں ، جمعہ کو بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعلی چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک مسئلہ ہے جو دیگر تمام مسائل سے بڑا ہے وہ لاپتہ افراد کا ہے ہمارے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں یونیورسٹی آف بلوچستان سے دو نوجوان اغواء ہوئے ہیں اب ہمارے طلباء پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کئے جارہے ہیں پہلے تو لوگ گھروں سے اغواء ہوتے تھے اب بات تعلیمی اداروں تک پہنچ چکی ہے۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر حکمران اتحاد نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سمیت 27 بل منظور کرا کے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے جس کے لیے حکمران اور اتحادی جماعتیں اور خاص طور سے وزیراعظم پاکستان مبارک باد کے مستحق ہیں اپنے ایک بیان میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اتحادیوں کی کامیابی ملک کی پارلیمانی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل مؤخر کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر کرنے کی استدعا کی۔