
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن اور فیڈریشن کے حامی ہیں ہم بلوچستان کو پاکستان کا ایک مضبوط پلر بنائیںگے ،جنوبی بلوچستان کے پیکج کے معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیاجائے ،بلوچستان کے مسائل زیادہ وسائل کم ہیں ہماراصوبہ آبادی کے لحاظ سے کم رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے ،آبادی کیلئے ملنے والے فنڈز آدھے پاکستان کی ترقی کیلئے ناکافی ہے ،تمام ناراض بلوچوں سے بات چیت جاری ہیں اورتمام قدآور بلوچ شخصیات سے رابطے میں ہیں اعتماد میں لے کرمذاکرات کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔