وزیراعلیٰ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے دستبردار ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی آرگنائزر جان جمالی اور جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کو پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی۔



پیپلز پارٹی کی جڑیں بلوچستان میں بہت مضبوط ہیں، عبدالقادر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور بلوچستان کے امور کے کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے وفاقی حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے عوام اب مہنگائی کے ایٹم بم کے انتظار میں ہیں۔



گوادر کے وارث ہیں،حقوق کیلئے نکلے ہیں تنگ کرنیکا سلسلہ بند کیا جا ئے،تاریخی جلسہ عام

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  گوادر، ظالم وجابر قوتوں کے خلاف اعلان جہاد کرتا ہوں، عوام کے بنیادی شہری حقوق کی تحفظ کے لیے میدان عمل میں نکلے ہیں۔ تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،گوادر ہماری سرزمین ہے ہم ہی اس کے والی وارث ہیں۔ جھوٹی ترقی کے بلند بانگ کرنے والے حکمران آئیں دیکھیں عوام پانی،بجلی،صحت،تعلیم اور روزگار جیسے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔



نواب محمد میر عالی بگٹی دو سال بعد سوئی پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ بگٹی : بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی دو سال کے بعد سغاری سوئی پہنچ گئے سغاری پہنچنے پر بگٹی قبیلے کے ہزاروں افراد اور بگٹی قبائل کے عمائدین و معتبرین نے ان کا والہانہ اور فقید المثال استقبال کیا۔



آواران ، جھاؤ کراچی سڑک تعمیر بڑی پیشرفت ہے ،وفاقی تر قیاتی پروگرام میں بلوچستان کیلئے مختص بجٹ مثالی ہے ،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لئے مواصلاتی رابطوں کا ہونا ضروری ہے، مربوط مواصلاتی نظام کے مثبت اثرات نہ صرف اس علاقے پر پڑھتے ہیں بلکہ مجموعی طور پر ایک تبدیلی اور خوشحالی بھی آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا علاقہ آواران وہ مرکز ہے جسے ہم مستقبل میں ایک الگ انداز میں دیکھیں گے ہم نے اپنے حالیہ ترقیاتی پروگرام میں پنجگور سے آواران، آواران سے جھاؤ بیلا اور کراچی کے لیے سڑکوں کی تعمیر کے مجوزہ ترقیاتی منصوبے رکھے ہیں جن کی تکمیل سے ایران سے کراچی تک ایک مختصر ترین روٹ میسر آئے گا، اس منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی بھی رکھی ہے۔



جام کمال نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کے ثمرات سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں، لیاقت شاہوانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے کی مجموعی ترقی جس میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت سمیت سوشل اور پیدواری سیکٹر کو مربوط انداز میں ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔



بلوچستان کے مالی امور میں شفافیت اورانتظامی امور میں میرٹ ہمار ا نصب العین ہے،ضیاءلانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر شہر اوردیہات کی یکساں ترقی ہمارا ویژن ہے۔ صوبے کے مالی امور میں شفافیت اورانتظامی امور میں میرٹ ہمار ا نصب العین ہے۔



ملک کی خارجہ پالیسی اتنی ناکام ہو چکی ہے کہ حکمرانوں سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ، مولانا عبدالغفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


قلات:  جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں اپنے ملک کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں وہ افغانستان کے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ملک کی خارجہ پالیسی اتنی ناکام ہو چکی ہے کہ حکمرانوں سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں۔