آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کی توقع، اسٹاک مارکیٹ میں 900 پوائنٹس کا اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


کے ایس سی 100 بینچ مارک انڈیکس میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ڈیل کے حوالے سے وضاحت کی وجہ سے نئی خریداری ہوئی ہے۔



بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آمنہ بلوچ سے حکومت بلوچستان کا رابطہ تعاون کی یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: بلوچستان کے سیلاب زدگان کی بحالی سے متعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی اارگنائزر آمنہ بلوچ سے بلوچستان حکومت نے رابطہ کیا۔اعلی حکام نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کی حوالے سے تبادلہ کیا گیا۔ بلوچستان حکومت کی ہدایت پر کمیشنر مکران شبیر مینگل نے منگل کے روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ کو ٹیلی فونک رابطہ کرکے حکومت کی جانپ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ دونوں نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔



وزیراعظم کی بلوچستان کے متاثرین بارش کی امداد کیلئے مقامی و عالمی تنظیموں سے تعاون کی اپیل

| وقتِ اشاعت :  


چمن: وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، جھل مگسی اورکوئٹہ میں بارشوں سے 142 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 10 لاکھ اور 20 لاکھ روپے کے چیکس ان کے آنسو کبھی پونچھ نہیں پائیں گے لیکن آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام چیکس متاثرین کو پہنچا دیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سارے عمل میں شفافیت برقرار رہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بھی فی کس دو لاکھ یا اس سے زائد کی رقم دینے کا اعلان کیا۔



بلوچستان بارشیں ۔۔۔ مزید 9افراد جاں بحق ،آواران ،مشکے سمیت اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا ۔۔۔ انتظامیہ کی جانب سے فضائی و زمینی ریسکیو آپریشن جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ۔اندرون بلوچستان:  بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کا سلسلہ جاری مزید نو افرا د جاں بحق ۔شہر دیہات گائوں اور قصبے ڈوب گئے ۔کوئٹہ میں چار، جھل مگسی میں تین ،کچھی اور سوراب میں ایک، ایک اموات کی تصدیق ہونے کے یکم جون 2022سے اب تک جاری بارشوں کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 136ہوگئی ہے۔