
لسبیلہ : وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاحتی مقامات کو آباد کر کے ہم مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کر سکتے ہیں، دنیا میں بہت سے مسلم ممالک کے لوگ چھٹیاں گزارنے یورپ اور دیگر جگہوں پر جاتے ہیں لیکن اسلامو فوبیا کی وجہ سے یورپ اور دیگر ملکوں میں جانے کو تیار نہیں ، پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے اپنے ساحلوں کو آباد کر کے دنیا بھر سے سیاحوں کو مدعو کرے اور اپنے اسلامی و معاشرتی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کا فروغ کرے، ماضی کے حکمران بلوچستان آنے کے بجائے لندن زیادہ جاتے رہے ہیں۔