
کوئٹہ :وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرانی روڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے انہوں نے پولیس کے انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے دلی افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا وزیر اعلی بلوچستان نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی