خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ریاستی اختیار داروں کی غلط حکمت عملی اقوام کے وسائل پر ان کی حق ملکیت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے سی پیک بھی دوسرا کالا باغ ٖڈیم بن جائے گا ،جس ترقی اور منصوبہ کی بنیاد چوری ،ڈاکہ زنی اور بد دیانتی پر ھو وہ ترقی ہمیں قبول نہیں ،سی پیک صرف اور صرف پنچاب کے لئے ہیں پنجاب کی کتابوں میں آج بھی بلوچ کو دہشت گرد قرار دی جا رہی ہے ،ہم اپنی غداری تسلیم کرتے ہیں ریاستی اختیار دار ان غداروں کا بھی نام بتائیں جن کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا
نئی دلی: امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے اور پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائی بھی کی ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلوچستان کے کالجوں سے جعلی ڈگریوں کے اجراء کی اطلاعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو معاملے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سنیئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو بنانے والی ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہے، لہذا دو دن میں اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں بلوچستان اور گوادر بندرگاہ کو کلیدی حیثیت حاصل ہے، پاکستان اور بلوچستان کے عوام کا مستقبل سی پیک سے وابستہ ہے یہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، گوادر پورٹ کو فعال بنانے، سی پیک منصوبے پر عملدرآمد اور بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کریگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ استحکام پاکستان انٹرنیشنل گجر کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر الطاف حسین سے قطع تعلق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب ہمارا لندن اور ایم کیوایم کے بانی سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام آباد : گوادر فری زون میں گذشتہ روز مفاہمت کی چار دستاویزات پر دستخط کئے گئے ، اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو بھی موجود تھے ، اس سلسلے میں خصوصی سیمینار کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ، سیمینار کا اہتمام پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت نے کیا تھا