کوئٹہ : بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء ا للہ خان زہری نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف مشعل راہ ہیں جس طرح انہوں نے اپنے صوبے کی ترقی کی ہے اسی طرح میں بھی اپنے صوبے کی ترقی کروں گا۔ ناراض بلوچوں کے ساتھ برف پگھل رہی ہے خان آف قلات اور براہمداغ بگٹی سے بات چیت جاری ہے جلد ہی اس سلسلے میں عوام کو خوشخبری دینگے صوبے کے تمام ڈویژنوں میں جا کر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لونگا امن وامان صحت ، تعلیم گوڈ گورننس ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ہر ایم پی اے کو ان کا جائز حق ضرور دیا جائے گا۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کا افتتاح 30دسمبرکو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ژوب میں کرینگے ۔
کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کرنے پر رینجرز اور پولیس کو مبارکباد پیش کی لیکن آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ کو نظر انداز کردیا۔ کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم لوگ پانچ سال کے لیے آتے ہیں، ہمیں خود کچھ سمجھ نہیں آتا اور وقت گزر جاتاہے، اب حکومت کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنے لگی ہے اور ہم ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کے لئے کوشاں ہیں۔ 3 برس پہلے تک ملک میں 18،18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن اب صورت حال کافی بہتر ہے، 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے
کابل: افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات طالبان سے امن مذاکرات کے حوالے سے مفید ثابت ہو گی۔ افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کے درمیان ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات افغان مفاہمتی عمل اور سرحدی امور سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر افغان صدر کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات طالبان سے امن مذاکرات کے حوالے سے مفید ثابت ہوگی
کراچی: حکومت سندھ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما خالد محمود سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے جے یو آئی رہنما خالد سومرو کے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کے لئے سمری ایپکس کمیٹی کو ارسال کر دی ہے تاہم مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کی یقین دہانی کے باوجود جے یو آئی (ف) کی جانب سے دھرنے اور بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے والے قافلوں کو روکنا افسوسناک ہے
لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے جاتی امرا میں ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی جس کے بعد نریندر مودی سخت سیکیورٹی انتطامات میں بھارت واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 120 رکنی وفد کے ہمراہ لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعظم نوازشریف نے ریڈ کارپٹ پران کا پرتپاک استقبال کیا اورنریندرمودی کوگلے لگا لیا جس کے بعد دونوں رہنما ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جاتی امراء پہنچے جہاں وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ جاتی امرا میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات جاری رہی
کوئٹہ: چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری بلا مقابلہ بلوچستان کے 22 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائے واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مری معاہدے کے تحت 2013ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے مری معاہدے کے تحت ڈھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کیا گیا تھا ڈھائی سال پورے ہونے کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کو بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کیا تھا
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مری معاہدے کے مطابق ڈھائی سالہ مدت پوری ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر نے بلوچستان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔گورنر نے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے خالی عہدے پر انتخاب کیلئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کرلیا۔ بلوچستان اسمبلی کے قائمقام ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی ہوگئے تاہم نامزد وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے اصرار پر استعفیٰ واپس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گیارہ مئی دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات کے بعد اتحادی جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی نے حکومت سازی کیلئے مری معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کے تحت پانچ سالہ حکومت کا اڑھائی سالہ دور کیلئے وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ رہیں گے جبکہ اگلی مدت کیلئے یہ عہدہ ن لیگ کے نواب ثناء اللہ زہری سنبھالیں گے۔ دس دسمبر کو اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی
کوئٹہ +تربت: دشت میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ،9 مسلح افراد ہلاک جبکہ فورسز کا ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی زخمی ہوا سکیورٹی ذرائع کے مطابق دشت کے علاقے درچکو میں ایف سی معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی ایف سی نے حملہ آوروں پر جوابی کاروائی کی اس دوران مسلح افراد اور ایف سی کے درمیان15 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا حملے کے دوران 9 مسلح افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جھڑپ میں فورسز کا ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی زخمی ہوا ہے جھڑپ 15گھنٹے سے زائد جاری رہی فورسز کی کمک کیلئے مزید تازہ دم دستے پہنچ گئے دو افراد کی لاشیں تربت پہنچا دی گئیں رات گئے تک جھڑپ کا سلسلہ جاری تھا دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں جھڑپ میں فورسز کا ایک لیفٹیننٹ کرنل ہارون گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گیس پریشر کی کمی اور دیگر بارے منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی سمیت دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا یہ حکم عدالت کے ججز نے سینئر قانون دان اور وکلاء رہنماء علی احمد کرد ایڈووکیٹ اور صابرہ اسلام ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کے دوران دیا سماعت کے موقع پر درخواست گزاران سمیت سینئر وکلاء امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ظہور احمد بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے قائم مقام جنرل منیجر آغا محمد بلوچ بھی موجود تھے
کراچی، پشاور: آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔ سانحہ اے پی ایس میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول میں ہورہی ہے جس میں سول و عسکری قیادت شریک ہے۔ — اسکرین گریب… Read more »