بلوچستان میں امن کے معاملے پر سول اور عسکری قیادت متفق ہیں،امید ہے براہمدغ بگٹی میری بات ضرور سنیں گے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :بلوچستان کے نامزد وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے معاملے پر سول اور عسکری قیادت متفق ہیںبراہمداغ میرے بھائیوں جیسا ہےامید ہے میری بات ضرور سنیں گے مجھے چھ مہینے دیئے جائیں عوام صوبے میں مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے‘ بلوچستان میں امن وامان اولین ترجیح ہوگی گوادر بندرگاہ، پاک چین اقتصادی راہداری کی جلد تکمیل کے خواہاں ہیںتمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلونگا خان آف قلات کو واپس لانے کے حوالے سے بھی جرگے کیلئے دوبارہ سے کوششیں شروع کی جائیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ میں اپنے صوبے کے پڑھے لکھے لوگوں کو بہتر نوکریاں فراہم کروں اور جو کم پڑھے لکھے افراد ہیں



گوادر بارے اے پی سی ،اخترمینگل کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات، بلوچستان صورتحال پر تبادلہ خیال ،ظفرالحق اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے جمعہ کو اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراختر جان مینگل نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور روف مینگل بھی موجود تھے۔سردار اختر جان مینگل نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کو بی این پی کے زیراہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل ، خدشات و تحفظات کے موضوع پر 10جنوری کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی



مری معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان ،نواب ثناء اللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اسلام آباد: اعلان مری کی روشنی میں وزیراعظم محمدنوازشریف نے سیاسی اتحادیوں سے صلاح ومشورے کے بعدمسلم لیگ ن کے صوبائی صدرسردارثناء اللہ زہری کوبلوچستان کانیاوزیراعلیٰ مقررکردیاہے ،وزیراعظم ہاؤس میں جمعرات کو اس حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میرے دل کے قریب ہے اور میں توقع رکھتا ہوں کہ نامزد وزیراعلیٰ صوبے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کام کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی ۔اجلاس میں محمودخان اچکزئی ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراطلاعات پرویز رشید، پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف، بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورسینیٹرحاصل خان بزنجوشریک ہوئے ۔بعدازاں وزیرسرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ



بلوچ پشتون قیادت کی آمریت کیخلاف جدوجہد کو ریاست مخالف قرار دینے سے مشکلات نے جنم لیا ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ اور پشتون قیادت کی سرمایہ دار، سامراج اور آمریت دشمنی کے خلاف جدوجہد کو ریاست مخالف قرار دینے کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں نے ملک اور عوام کے لیے مشکلات کھڑی کیں، جمہوریت اور عوام کی بالادستی قبول کرنے سے ہی ملک کو سیاسی و معاشی استحکام ملے گا، مشرف آمریت کی بلوچستان میں لگائی گئی آگ کو بھجانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29ویں پی اے ایف ائیر وار کورس، لینڈ وارفیئر ٹوئرکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات نصیب اللہ بازئی، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، سیکریٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے،



دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت و عسکری قیادت کا کراچی آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : حکومت اور عسکری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا اور اس کی راہ میں حائل کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے ۔کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں سندھ رینجرز بدستور خدمات انجام دیتی رہے گی اور آپریشنل اختیارات کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھے گی ۔وزیراعظم نے سکیورٹی اداروں کو حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹیز میں جن ملزمان نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی ہے اور جو عناصر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے سمیت دہشت گرد تنظیموں کے معاون ،سہولت کار اور مالی مدد گار ہیں ان عناصر اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور اس حوالے سے کوئی دباؤ یا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا



مری معاہدہ معطل ، ڈاکٹر مالک بلوچ بدستور وزیراعلیٰ رہیں گے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیاسی افق پر دھنڈ چھٹنے لگے اور عنقریب یہ سرکاری اعلان ہونے والا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان کے بدستور وزیراعلیٰ رہیں گے اور مری معاہدے کے مطابق بلوچستان حکومت میں کوئی تبدیلیاں نہیں آرہی ہیں ڈاکٹر عبدالمالک اپنی پانچ سالہ دور حکومت مکمل کریں گے کیونکہ وزیراعظم پاکستان نے اپنا فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں کو بتا دیا ہے وزیراعلیٰ کے متوقع امیدوار نواب ثناء اللہ زہری ان دنوں اسلام آباد میں ہیں اور ان کی ملاقات وزیراعظم سے کسی بھی وقت متوقع ہے جس میں ان کو یہ فیصلہ بتا دیا جائیگا کہ وہ وفاقی حکومت کا وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر نواب زہری راضی ہوگئے تو ان کو بہت سی پیشکشیں کی جائیں گی اور ہر حال میں وزیراعظم ان کو خوش رکھنے کی کوششیں کریں گے یہ ساری تبدیلی اس وقت پیدا ہوئی جب وزیراعظم وطن واپس لوٹے



نال میں سرچ آپریشن ، تین افراد مارے گئے ، ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کا سابق کمانڈر ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار اور آواران کے درمیانی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران تین افرادمارے گئے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کے علاقے مشکے سے ملحقہ ضلع خضدار کی تحصیل نال میں کوڑاسک کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین افرادمارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دو ملزمان وزیر ولد عبدالرحمان محمد حسنی، چاکر ولد غلام محمد حسنی کا تعلق آوراان کی تحصیل مشکے جبکہ ایک کا تعلق آواران کی تحصیل جھاؤ سے بتایا جاتا ہے ۔ تینوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آواران لیویز کے حوالے کردی گئیں۔ دریں اثناء ڈیرہ بگٹی میں کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر کے گھر پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔



پولیو کے قطرے پلانے سے انکار،کوئٹہ میں ایک اور باپ نے اپنے کمسن بچے کو معذور کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو کاایک اور کیس سامنے آگیا ،نورزئی کالونی کے 25ماہ کے بچے رب نواز ولد عالم خان نورزئی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعدرواں سال کوئٹہ میں مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد پانچ جبکہ بلوچستان بھر میں سات ہوگئی ہے ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ نئے کیس سامنے آنے سے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں والد انکاری تھا اور اب تک 90فیصد سے زائد انکاری والدین کو قائل کردیا گیا ہے اور سوفیصد تک نہیں پہنچ پاتے تب تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ پولیو کیس کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم خان ایک مزدور ہے اور تواتر کے ساتھ کچلاک آتا جاتا ہے



آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ چاروں ملزمان کو خیبر پختونخوا کی کوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی۔ قبل ازیں صدر ممنون حسین نے ان دہشت گردوں کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی تھی، جس کے بعد ان کے بلیک وارنٹ جاری ہوئے۔ یہ چاروں اولین مجرمان ہیں جن کو فوجی عدالتوں سے سزاء موت سنائی گئی اور ان کی سزاء پر عملدرآمد ہوا



کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ؛ 2 اہلکارشہید

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ایم اے جناح روڈ پرگل سینٹر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ملٹری پولیس کی گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشہید ہوگئے۔ ایم اے جناح روڈ پر گل سینٹرکے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم دہشت گرد ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب