گوادر میں انٹری کارڈ کو ضروری قار دینا مقامیوں کو بے دخل کرنیکی سازش ہے ، بلوچ سرزمین پر مکمل اختیار و حق ملکیت کو تسلیم کیاجائے، اخترمینگل ،اسرارزہری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر بی این پی (عوامی ) کے سربراہ سینیٹر میر اسرار اللہ زہری نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی مجموعی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان کے مجموعی قومی مفادات ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں اس حوالے سے ہمیں باہمی روابط کو ترجیح دینی ہوگی کیونکہ بلوچوں کو جو مسائل درپیش ہیں ان کے لئے قریبی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے وقت و حالات کا تقاضا بھی یہی ہے



پیرس کے مضافات میں آپریشن مکمل، ’دو ہلاک، سات گرفتار‘

| وقتِ اشاعت :  


فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے ساں ڈنی میں پولیس کی جانب سے ایک فلیٹ پر چھاپے کے دوران دھماکوں اور بھاری فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیرس میں جمعے کو ہونے والے حملوں میں ملوث مشتبہ شدت پسند یہاں موجود تھے۔ اس کارروائی کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس میں ایک مشتبہ خاتون بھی شامل ہے جس نے خودکش دھماکے سے خود کو اڑا لیا ہے۔ جبکہ سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے



بولان میں جعفرایکسپریس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں بولان کے قریب آب گم کے مقام پر پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ اور ریلوے پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں



مسلم رہنماؤں کو بتاناہوگا دہشتگردی کیسے جڑ پکڑ رہی ہے، امریکی صدر اوبامہ

| وقتِ اشاعت :  


انقرہ: امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شدت لائیں گے اور داعش کے رہنماؤں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ترکی میں جاری جی 20 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شدت لائیں گے اور داعش کے رہنماؤں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی جب کہ داعش کی سپلائی اور فنڈنگ کو روکنے کے لیے عالمی بھی سطح پر رابطے بڑھا رہے ہیں، داعش کے خلاف شامی اور عراقی فورسز کو مضبوط بنایا جائے گا۔ اوباما کا کہنا تھا کہ شام میں سفارتی محاذ پر پیشرفت ہو رہی ہے، ہمارا مقصد دہشت گردی کو تباہ کرنا ہے لہٰذا شام کے مہاجرین پر دروازے بند کرنا غلط ہو گا۔



این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ% 9.9 بنایا گیا ،پنجاب نے اس میں نقصان اٹھایا ،اسحاق ڈار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضے لینا ہماری مجبوری ہے ، اقتدار میں آنے کے بعد 32 اداروں کے سیکرٹ فنڈز بند کردیئے ہیں ملک کو معاشی طورپر مضبوط بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں بعض دانشور میڈیا پر بیٹھ کر ملک کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں سینیٹر شیریں رحمن کی جانب سے غیر ملکی قرضوں میں مزید اضافے سے متعلق تحریک التواء پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ حکومت غیر ملکی قرضوں کا بوجھ بنا رہی ہے اور یہ بوجھ آنے والی حکومت کے سر پر ہوگا ۔



ڈاکٹرعبدالمالک کے پاس کو ئی اختیارنہیں ، بلوچستان کے مسئلے پر مذاکرات صرف با اختیار افراد سے ہوں گے: براہمداغ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ بلوچ رہنما ء نواب زادہ براہمداغ بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے لیے مذاکرات پر اْن کی رائے جاننے کے لیے بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے جینوا میں اْن سے ملاقات کی ہے ہم بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے بات کرنے کوتیارہے مگرڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے پاس کوئی اختیارنہیں منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی بات چیت میں براہمداغ بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لیے وہ بات کرنے کو تیار ہیں



دیرپاامن کیلئے آپریشن کی مناسبت سے بہتر گورننس کی ضرورت ہے ، جنرل راحیل شریف

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے طویل مدت نتائج اور ملک میں پائیدار امن کیلئے نظم ونسق کے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں اوربے گھر افراد کی تیزی سے واپسی اوراس مقصد کیلئے متاثرہ علاقوں میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ منگل کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ کورکمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے تھے جس میں اندرونی سلامتی کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں



اقتصادی راہداری سے متعلق پارلیمانی جماعتوں کی کمیٹی بنائی جائے ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں قدر ے بہتر ہے محرم الحرام کے بعد کوئٹہ میں کچھ واقعات رونما ہوئے اور حکومت نے تمام واقعات کو مانیٹر کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں اور جلد ہی ان کو قانون کی گرفت لائیں گے گوادر کاشغر اقتصادی راہداری سے متعلق ایوان میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے چاہئے جو تمام معاملات کو دیکھیں مری معاہدے سے متعلق پالیسی بیان آچکا ہے اس پر مزید بحث کرنے کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر اور بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا



ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار شفقت محمود کو شکست دے کر ایک بار پھر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے.
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق نے 300 کے ایوان میں سے 268 ووٹ حاصل کیے،