
کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ٹریبونلز اور عدالت میں جائیں گے ،عدالتوں سے بھی انصاف نہ ملا تو عوام میں جائیں گے، سربراہ بی این پی مینگل کا اعلان انہیوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد انتخابی سرگرمیاں اس طرح شروع نہیں ہوئیں جو ہونی چاہئے تھیں، یہاں جمہوریت کو استحکام پہنچانے کی بجائے غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کی ہمیشہ کوشش کی اقتدار کی لالچ میں سیاسی جماعتوں نے بھی غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے