الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 90 روز میں عام انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے عدالت میں بیان دیا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی اور انتخابات 11 فروری کو کرائے جائیں گے۔



پاکستان کی آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کے ابتدائی سیشن میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی، پاکستان نے3 ارب ڈالر کےقرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔



ژوب ،سیکورٹی فورسز کی کارروائی 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ،آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔



ہوائوں کا نیا رخ ۔۔۔ بلوچستان کے 15 سے زائد سابق وزراء اور اراکین اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 15سے زائد سابقہ وزراء ،ارکان اسمبلی اور الیکٹ ایبلز نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر اصولی آمادگی ظاہرکردی جبکہ شمولیت کا باقاعدہ اعلان میاں نوازشریف کی کوئٹہ آمد پر کیا جائے گا ۔



جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم جاننا چاہتے ہیں فیض آباد میں دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا۔