وزیراعلیٰ کا غیر فعال سکولوں کی فوری فعالیت کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے غیر فعال سکولوں کی فوری فعالیت کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اس حوالے سے سیکریٹری سیکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو تفصیلی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔



شیخ زاہد ہسپتال میں بچوں کے کینسریونٹ کا افتتاح ،عوام کو بہتر سہولت کی فراہمی ترجیح ہے ،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبے کے عوام کو معیاری تعلیم اور صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان دونوں شعبوں پر صوبائی حکومت خاص توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے شیخ خلیفہ زید ہسپتال کوئٹہ میں بچوں کے کینسر کے یونٹ کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔



ایران، مظاہرین کا معاشی ہڑتال کا اعلان ،تہران کا حجاب کی پابندی کیلئے بنائی گئ یپولیس ختم کرنیکا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی مظاہرین نے(آج)پیر سے تین روزہ معاشی ہڑتال کی کال دیدی ہے، مظاہرین نے بدھ کو تہران کے آزادی اسکوائر پر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مظاہرین نے ہڑتال اور ریلی کی کال سوشل میڈیا پر دی ہے۔ دوسری جانب بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔ ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کریک ڈائون میں64بچوں سمیت 470مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ18ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ستمبر کے وسط میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار22سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی جس کے بعد سے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



جمعیت میں شمولیت غیر مش وط ہے ، بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا ئے، نو اب اسلم رئیسانی ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وہ7 دسمبر کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، جمعیت میں شمولیت غیر مشروط طور پر ہے ،بلوچستان کے مالی بحران کا حل فنانشل مینجمنٹ میں ہے ، لاپتہ افراد کا معاملہ انسانی المیہ ہے ،… Read more »



بلوچستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈز کا اجراء کیا جا ئے، احسن اقبال۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل بلوچستان کے منصوبوں پر عملدرآمد اور پیشرفت کو تیز کرنے اور صوبے کے وفاق سے متعلق ترقیاتی امور کے جائزے کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلء سطحی اجلاس منعقد ہوا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے موقف کے مطابق منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء سید احسان شاہ،انجینئر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط اور سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے مطلوبہ فنڈز کے اجراء، برج فنانسنگ،



بلوچستان مالی بحران، وزیراعظم کی ہدایت پراہم اجلاس مسائل کے حل کی یقین دہانی۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/ اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے مالی مسائل کے دیرپا حل اور این ایف سی شیئر کے بروقت اجراء کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے موقف کے بعد حکومت بلوچستان کو درپیش مالی بحران کے حوالے سے وزارت خزانہ میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا ۔



بلوچستان شدید مالی بحران کا شکار ، این ایف سی ایوارڈ کا حصہ نہ ملا تو ملا زمین کو تنخوا ہیں نہیں دے سکیں گے ، قدوس بزنجو ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حاصل ہونے والے محاصل کا 10فیصد حصہ بھی نہیں ملا، اگر این ایف سی کا طے شدہ سہ ماہی حصہ نہ ملا تو ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں دے سکیں گے،گیس رائلٹی کی مد… Read more »



بلوچستان کو درپیش مالی مشکلات وزیراعلیٰ کا وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے مالی بحران پر وزیرعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ وزیراعظم کی توجہ وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت میں سست روی کی جانب بھی مبذول کرائیں گے وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ صوبائی سیاسی قیادت بھی ہوگی۔



بلوچستان کے حالات آئیڈیل نہیں ،ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات آئیڈیل نہیں،20سال سے جاری دہشت گردی کے اثرات موجود ہیں ،حکومت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیرداخلہ نے کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پرمیڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔



وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وزیر اعظم سے صوبے کیلئے خصو صی گیس ٹیر ف متعارف کرا نیکی درخواست۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ارسال کئے گئے ایک مراسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی کو ختم کرنے اور اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قدرتی گیس ابتدائی طور پر بلوچستان میں دریافت ہوئی اور ملک 1955 سے سوئی گیس فیلڈ سے پیدا ہونے والی کم قیمت کی گیس سے مستفید ہورہا ہے ۔