این ڈی ایم کا طلباء کے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹ موومنٹ کے نمائندہ وفد نے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبرہارون خان بازی کی قیادت میں یونیورسٹی میں طلبا ایکشن کمیٹی کے احجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اغوا شدہ طلبا کی بازیابی کیلئے جمہوری سیاسی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے استعماری و آمرانہ قوتوں اور اداروں نے پشتون بلوچ اقوام و عوام کیخلاف استعماری اقدامات اور سفاکانہ کاروائیوں کا سلسلہ اور خوف و دہشت مسلط کی ہے ۔اور یونیورسٹی سے نہتے بلوچ طلبا کا اغوا بھی ان استعماری اقدامات کا تسلسل ہے ۔



بی ایس او کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس میں کونسل سیشن کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین ظریف رند منعقد ہوا۔ تنظیمی امور اور کونسل سیشن کے ایجنڈے خصوصی طور پر زیر بحث رہے اور کونسلران کے چھناؤ کیساتھ سیشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 23 نومبر کو شال میں مرکزی چیئرمین ظریف رند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال، تنظیمی امور، بائیسواں قومی کونسل سیشن اور آئیندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈوں پر تفصیلی بحث کی گئی اور اہم فیصلہ جات لیئے گئے۔ اجلاس کا آغاز عظیم قومی و انقلابی شہداء کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی۔



کوئٹہ’بی این پی کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے’غلام نبی مری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلع کوئٹہ کے نومنتخب یونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران کے اعزاز میں بی این پی کے سینئر رہنماء حاجی عبدالباسط لہڑی نے اپنے رہائش گاہ خلق حاجی باسط لہڑی مغربی بائی پاس میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جس میں نئے یونٹوں کے عہدیداروں کو ڈیجیٹل پارٹی کے کمپوٹرائزڈ کارڈز ،پارٹی کیپس اور بیجز تقسیم کیے گئے پروگرام میں سینکڑوں کے تعداد میں کوئٹہ کے نومنتخب یونٹوں کے عہدیداروں نے بھرپورا نداز میں شرکت پروگرام کی مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ جبکہ صدارت پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری نے کی استقبالیہ سے پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے اراکین وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ،ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو ،مرکزی کمیٹی کے ممبر چیئرمین جاوید بلوچ ،ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی، محمد لقمان کاکڑ، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، مامانصیر مینگل، نسیم جاوید ہزارہ، اسماعیل کرد، ستارشکاری، عین اللہ، حاجی عبدالباسط لہڑی۔



سول ہسپتال کے گائنی روم میں مریضوں سے پیسہ لینے والے ملازمین برطرف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی لیبر روم میں مریضوں سے پیسے لینے سے متعلق انکوائری رپورٹ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کو پیش کر دی گئی واقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گئے لیبر روم کی دو آیا ، دو سویپراور نجی سیکورٹی کمپنی کے تین سیکورٹی گارڈز کو معطل کر کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔



عوام کو فکر کرنے یا پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں، وزارت پیٹرولیم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ فکر یا پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کل پورے ملک میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل سمیت دیگر کمپنیوں کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔



آپ نے اپنی آڈیو مان لی تو کیا اس پر معافی مانگیں گی؟ شہباز گل کا مریم سے سوال

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے آڈیو کلپ کے اعتراف پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔



اپنی سی وی جاب پورٹل پر اپ لوڈ کردیں، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے لوگوں سے کہا ہے کہ انہیں جو کچھ آتا ہے، اس کے متعلق اپنی سی وی جاب پورٹل پر اپ لوڈ کردیں۔ انہوں نے تمام وزارتوں سے کہا کہ وہ جاب پورٹل پر اشتہارات کی تشہیر کریں۔