ڈیرہ اللہ یار: گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول مہراللہ کھوسہ ایک ماہ سے بند تعینات دو لیڈی ٹیچرز گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگیں سیکڑوں بچیوں کا روشن مستقبل تاریک ہوگیا ہے علاقہ مکینوں نے جلد اسکول کو دوبارہ کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے تحصیل فرید آباد کے گوٹھ مہر اللہ کھوسہ میں قائم گرلز مڈل اسکول گزشتہ ایک ماہ سے اچانک بند کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ : مستونگ سیاسی سماجی رہنما اسٹیڈیم روڈ کلی نور محمد پروانہ کے مکین محمد عظیم پروانہ عبدالغنی خواجہ خیل حاجی نصیر احمد ترین ڈاکٹر علی احمد ترین نصیر احمد علیزئی محمد حسن پروانہ داد کریم خان ملازئی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پچھلے 12دنوں سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہی کہ عزیز آباد نمبر 1عزیز آباد نمبر 2نوروز اسٹیڈیم روڈ کلی نور محمد پروانہ ایلمنٹرکالج گرلز کالج و دیگر ملحقہ علاقوں کو پانی فراہم کرنے والا بورنگ خراب ہونے کی وجہ سے مزکورہ کلیوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے خود پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، واپس جانے کے لیے نہیں آئے۔
اوستہ محمد: پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتا ہے ، ہم سب کو ملکرپاکستان پیپلز پارٹی کی قیا دت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئے، آپ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوش آمید کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میر حیدر علی خان جمالی نے گزشتہ روز سرگرم کارکن سابق کونسلر صاحبزادہ سلمان سلطان کو پی پی پی میں شمولیت کرنے پر انہیں مبارک باد دینے ان کے گھر پہنچا اور انہوں نے انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ نے بہتر فیصلہ کیا کیونکہ اس وقت ہم سب کو پاکستان پیپلز پارٹی کے قیا دت کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔
مسلم باغ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر افغان ملی شہید ملی اتل محمد عثمان خان کاکڑ کے مزار، علمی مرکزو ریسرچ سینٹر کے تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرپروقار اجتماع سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا، مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری عبید اللہ جان بابت ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ، ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری حاجی دارا خان جوگیزئی،خوشحال خان کاکڑ، سردار آصف خان سرگڑھ، اے این پی کے جوائنٹ سیکرٹری ہدایت اللہ کاکڑنے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر ملی اتل ملی شہید عثمان خان کاکڑکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملی شہید کے مزار اور علمی مرکز،ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے افتتاح کا یہ موقع ہم سب کیلئے اس عزم کی تجدید ہے کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے انتھک محنت اور طویل اور صبر آزما جدوجہد کرتے ہوئے انتہائی جرات کے ساتھ پشتون قومی تحریک میں جو کردار ادا کیا وہ پارٹی کے تمام سیاسی جمہوری کارکنوںکیلئے مشعل راہ ہے۔