بلوچستان میں لاپتہ افراد بازیاب کرائے جائیں ، پی ڈی ایم جلسے کی قراردیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام کوئٹہ میں احتجاجی جلسے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری نے متعدد قرارداد پیش کیں جس کی جلسے کے شرکاء نے ہاتھ کھڑے کرکے منظوری دی ۔قراردادوں کے مطابق آج کا جلسہ عام مطالبہ کرتا ہے کہ کھانے پینے اور روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء ،آٹا ،چینی، گھی ،تیل ،دال ،چاول ودیگر ادویات ،گیس ،بجلی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ واپس لیا جائے۔



طلباء کی ماورائے آئین و قانون جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہیں’اکیڈمک پینل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی اکیڈمک پینل جامعہ سے طلباء کی ماورائے آئین و قانون جبری گمشدگیوں کی نہ صرف سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے بلکہ اسے ایک انتہائی ظالمانہ بے حسنی پر مبنی ایسا عمل سمجھتی ہے جس سے نہ صرف بلوچستان یونیورسٹی بلکہ بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بدھ کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال قبل موسم سرما ہی میں بلوچستان کے تین پروفیسرز کو ماورائے آئین و قانون جبری طو رپر اغواء کیا گیااور اب دو طالب علموں فصیح بلوچ اور سہیل بلوچ کو جامعہ کے کیمپس سے گمشدہ کر دیا گیا ۔ تاحال یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص وائس چانسلر کی جانب سے کوئی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔



ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی

| وقتِ اشاعت :  


 امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ بدھ کو بھی برقرار رہا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1.13 روپے کی کمی سے 173.76 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے نرخ میں 1.30 روپے کی کمی ہوئی جس سے ایک ڈالر 174.40 روپے کا ہوگیا۔



کوئٹہ، بولان میڈیکل کمپلیکس میں آوارہ کتوں کا راج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ، بولان میڈیکل کمپلیکس میں آوارہ کتوں کا راج اسپتال کی راہداریوں میں مٹر گشت کرتے آوارہ کتوں کی ویڈیو وائرل شہری کا کہنا ہے کہ داخلی گیٹ پر سیکیورٹی گارڈز کے نہ ہونے کی وجہ کتے اکثر وارڈ میں گھس آتے ہیں جس کی وجہ سےآوارہ کتوں کے اسپتال میں گھس آنے کی وجہ… Read more »