کوہلو کی میڈیکل نشستوں پر غیر مقامیوں کو داخلہ دینے کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو: میڈیکل سیٹوں میں غیر لوکلز افراد کی کوہلو کے کوٹے پر منتخب ہونے کے خلاف متاثرہ طلباء نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو (ر)کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دیا اس موقع پر سیاسی مذہبی جماعتوں ،طلباء تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندوں، عمائدین کوہلو نے مختلف وفود کی صورت میں احتجاجی کیمپ آکر یکجہتی کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق میڈیکل نشستوں کی حالیہ میرٹ لسٹ میں غیر لوکل طلباء کی کوہلو کے کوٹے پر کامیابی کے خلاف متاثرہ طلباء اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔



سانحہ مچھ کے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ایچ ڈی پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عوام کے جم غفیر کی گزشتہ روز سانحہ مچھ کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی جلسے عام میں شرکت کو پارٹی پالیسیوں اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے مختصر ترین نوٹس پر اتنے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کرکے واضح کردیا کہ صرف ایچ ڈی پی کے کارکن ہی ایسی صلاحیتوں کے مالک ہے جو نظم و ضبط، وابستگی، اور اپنے قوم سے وفاداری کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت و صلاحیت رکھتے ہیں۔



محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے ملازمین کی برطرفی قبول نہیں، جاویدبلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرسینٹرل کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے جام اینڈکمپنی کے روزگار کش اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیوسے یک جنبش قلم 361 ملازمین کوبرطرف کرنا انتقامی کارروائی ہے جس میں صوبائی وزیر کی مستقبل کیلئے کرپشن کاباب کھولنیکی کوشش ہے کیونکہ2011ء میں بھرتی361 ملازمین کی دس سال بعد بر طرفی احمقانہ اقدام ہے جس کا مقصد پہلے سے بیروزگاری بدحال معاشی صورتحال اوراب ان ملازمین کوبرطرف کرنا کسی اوراحتجاجی کیمپ کوپریس کلب اورشاہراہوں کوجام کرنے کیلئے پرموٹ کیاجارہاہے۔



شہرمیں بلڈنگ کوڈ کے قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں ،جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: شہرمیں بلڈنگ کوڈ کے قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں انجینئر کے بغیر ایڈمنسٹریٹر کو غیر قانونی طور پر نقشے پاس کرنے کا نوٹس لیاجائے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد مفتی عبد الغفور مدنی حافظ شبیر احمد مدنی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ مولانا سید سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ حافظ دوست محمد مولانا محمد یاسر بازئی اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔



بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ کے میڈیکل نشستوں میں کمی گہری سازش ہے مسترد کرتے ہیں،طلباء تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے طلباء تنظیموں نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل سیٹوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے کوٹے میں کمی پسماندہ علاقوں کے طلباء کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بلوچستان اور فاٹا کے لئے میڈیکل سیٹوں میں اضافے کا اعلان کریں ۔