کوئٹہ: دودھ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے ڈیری فارمز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13ڈیری فارمز مالکان کوگرفتارجبکہ 11ملک شاپس کو سیل کردی جبکہ متعدد کو وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ متعین کردہ سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کرنے والی ڈیری فارمز کو سیل کرکے گائے اور بھینسوں کو محکمہ لائیواسٹاک کے حوالے کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے خلاف ڈیری فارمز کے خلاف کارروائی کے موقع پر آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے مہم جاری، صوبے کے صرف ایک ضلع میں ٹڈی دل کی موجودگی کی اطلاعات پر اسپرے کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔
کوئٹہ: سریاب روڈ کے علاقے لوڑ کاریز میں نہ گیس نہ بجلی منشیات فروشی عام،مکین تنگ آگئے، متعلقہ حکام غفلت کا شکار، نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔علاقے کے لوگوں کا احتجاج کی دھمکی تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ کے گنجان آباد علاقے لوڑ کاریز میں نہ بجلی ہے نہ گیس، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس بندش سے مکین مشکلات سے دوچار ہوگئے جبکہ متعلقہ حکام کو باربار شکایات کرنے پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔
گوادر: بی ایس او (پجار) گوادر زون کی جانب سے بلوچی زبان کے معروف ادیب، دانشور، ماہر لسانیات اور محقق سید ظہورشاہ ہاشمی کی یاد میں آرسی ڈی سی کونسل گوادر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کوئٹہ: محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان کے جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق 14اگست اور محرم الحرام 2020ء کے دوران سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں صوبے بھر میں فوری طور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے
کوئٹہ: سبی کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سبی کے علاقے سلطان کوٹ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد عبدالغفاراور نورزمان جاں بحق۔
قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے جس سے 40 سے 50 ہزار کے بکرے کی کھال 100 سے ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ موٹے بھاری بھرکم بیل کی کھال ساڑھے 600 سے 700 روپے پر آگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے دفتر سے جاری بیان میں صوبے میں کورونا وائرس کے 270 نئے کیسز اور 3 اموات کی تصدیق کی گئی۔ یہ اپریل کے بعد پہلی بار ہے جب سندھ میں وبا کے ایک روز میں 300 سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ صوبے میں آخری بار مئی میں ایک روز میں… Read more »
اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادرمیں مال بردار بحری جہاز افغانستان کیلئے 17ہزار ٹن کھاد لیکر پہنچ گیاہے۔