شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ابھی باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار ہے. شہلا رضا نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔… Read more »



ٹوئٹر نے پروپیگنڈا کیلئے استعمال ہونے والے 30 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے

| وقتِ اشاعت :  


سوشل میڈیا کمپنیز اپنے پلیٹ فارم پر پرویپگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کافی سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور حال ہی میں ٹوئٹر نے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔



’بلڈ پلازما کی خرید و فروخت قطعی حرام ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہےکہ پلازما کی خرید و فروخت کا گھناؤنا پروگرام قابل مذمت ہے، کچھ عناصر لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر بلڈ پلازما کی خریدو فروخت کر رہے ہیں، غیر معیاری پلازما سے مریض کی جان جا سکتی ہے۔ 



جسٹس عیسیٰ کیس: آیت کی غلط تشریح پر سول سوسائٹی فروغ نسیم سے ناراض

| وقتِ اشاعت :  


سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، ماہرین قانون اور ماہرین علم و ادب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق سماعت کے دوران حکومتی وکیل فروغ نسیم کے ان بیانات کی مذمت کی گئی ہے، جس میں انہوں نے غیر آئینی، عورت بیزار اور صنفی امتیاز پر مبنی الفاظ استعمال کیے ہیں۔



زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر زخمی ہونے والا لڑکا حیدر آباد کے ہسپتال داخل

| وقتِ اشاعت :  


سندھ کے ضلع مٹیاری میں جنسی زیادتی میں ناکامی پر چاقو کے وار سے شدید زخمی ہونے والے لڑکے کو حیدر آباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال (ایل یو ایچ) داخل کردیا گیا۔ متاثرہ لڑکے کے بھائی محسن سومرو نے الزام لگایا کہ 4 افراد نے ان کے 16 سالہ بھائی سے مٹیاری کے کھیت میں… Read more »



پنجگور‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹرانسپورٹر سمیت دو افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ٹرانسپورٹر سمیت دو افراد جاں بحق ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مین بازار میں واقع اقبال حسن دوست مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی ٹرانسپورٹر کہدہ شعیب سمیت پیربخش نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔



وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،امان کنرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ مرکز صوبوں کے لیے گھر کے چھت کی مانند ہوتا ہے جس کے چار اہم ستون ہیں اور صوبے کو اپنے ساحل وسائل پر اختیار ہونا چاہیے مگر بد قسمتی سے مرکز کے برتا سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وفاق میں وہ سلاحیت نہیں ہے کسی بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ان کے صوبوں کو بااختیار بنانا لازمی ہے۔



وفاق نے پارٹی کے چھ نکات پر عمل نہیں کیا،جاوید بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرسنٹرل کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بنیادی حقوق کی حصول کیلئے بی این پی نے چھ نکات کی مضبوط شرائط کے تحت باقاعدہ تحریری طورپروفاق کیساتھ تعاون کاہاتھ بڑھایا تاکہ یہ تاثرختم ہوکہ بلوچستان کے قوم پرست جمہوری اندازکے بجائے تلخ سیاست کوفروغ دیتے ہیں۔



آن لائن کلاسز کا فیصلہ بلوچستان کے طلباء کے ساتھ نا انصافی ہے، سیو اسٹوڈنٹس فیوچر

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : سیو اسٹوڈنٹس فیوچر فضل یعقوب بلوچ،بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے رہنماء زولفقار بلوچ،بلوچ ایجوکیشنل کونسل زرعی یونیورسٹی فیصل کے ایکڈمک سیکرٹری جاوید بلوچ،چیئرمین بلوچ سندھی کمیونٹی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کبیر بلوچ اور بلوچ کونسل سندھ یونیورسٹی کے رہنماء سراج بلوچ نے خضدار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے عالمی وباء نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔