کوئٹہ(خ ن)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام ودیگر معاملات کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں پیر کے روز یہاں بلوچستان کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ویڈیو لنک پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت بی سی او سی کے انچارج وسیکرٹری کھیل عمران گچکی نے کی۔