بیرون ملک پاکستانیوں کی میتیں واپس نہ لانے کی وجہ ائیر پورٹس کی بندش ہے: زلفی بخاری

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی میتیں نہ لانے کی وجہ عالمی سطح پر ائیرپورٹس کی بندش ہے۔



ملتوی ہونیوالے امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہیں کیا گیا: پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:  پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کا کوئی نیا شیڈول جاری نہیں کیا گیا، طلبہ امتحانات کے حوالے سے متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس کے علاوہ کسی شیڈول پر اعتبار نہ کریں۔



کوہلو میں آج مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، ڈپٹی کمشنر

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کے اعلامیہ کے مطابق بروز جمعہ 17اپریل کو شہر میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جس کے باعث تاجر برادری شہر کی تمام چھوٹی اور بڑی دکانیں صبح 6بجے سے لیکر شام 4بجے تک بند رکھے۔



محکمہ صحت مسائل حل کرنے کی بجائے انتقامی کارروائی کررہی ہے، ینگ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر رحیم خان بابر کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے مسائل حل کرنے کے بجائے انتقامی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان طے پائے گئے فیصلوں پر تاحال عملی اقدامات نہیں کئے جارہے،ینگ ڈاکٹرز نے وسیع تر عوامی مفاد میں احتجاج موخر کرکے مذاکراتی کمیٹی پر اعتماد کیا تھا۔



مفتی منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا کہاں سے نظر آئیگا : فواد

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مساجد پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہ ہونے سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔



مردہ انسان سے کورونا وائرس منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


عالمگیر وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انتہائی احتیاط کی جارہی ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین بھی خاص عمل کے تحت کی جاتی ہے لیکن تمام تر احتیاط کے باوجود پہلی بار مردہ انسان سے وائرس دوسرے انسان میں منتقل ہونے کا کیس سامنے آیا ہے۔