چیف جسٹس آف پاکستان کا نائب قاصد بھی کورونا کا شکار، چیف جسٹس گلزار احمد کی رپورٹ آنا باقی، گھر پر ہی از خود قرنطینہ کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نائب قاصد کو بھی کورونا ہوگیا، خود چیف جسٹس گلزار احمد بھی عدالت نہیں آئے جس کی وجہ سے بینچ ٹوٹ گیااور ان کے ٹیسٹ کی ابھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے از خود انہوں نے اپنے آپ کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ۔



قلات پولیس کی کاروائی،قتل میں ملوث ملزم سمیت تین اشتہاری ملزمان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات پولیس کی کاروائی پولیس کے مطلوب دہرے قتل میں ملوث ملزم سمیت تین اشتہاری ملزمان گرفتار ایک ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل دو عدد میگزین اور نو عدد راؤنڈز بھی برآمد کر لیا ہے۔



لاک ڈاؤن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مستحق افراد کی ہرممکن مدد اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر کوہلو

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو: کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں ضلعی آفیسروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل،تحصیلدار عبدالصمدمری،رسالدار میجر شیر محمد مری، تحصیلدار ماوند شاہ نواز،تحصیلدار گرسنی علی مرتضٰی، رسالدار ظریف خان سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی ہے اجلاس میں ضلع میں سب ڈاؤن کے دوران متاثرہ مستحق اور دیہاڑی دار افراد میں راشن تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔



چمن میں اقلیتی برادری میں راشن کی تقسیم، غریب عوام کو اس سخت گھڑی میں تنہاء نہیں چھوڑیں گے، مقررین

| وقتِ اشاعت :  


چمن : چمن میں لاک ڈاؤن کے باعث سفید پوش طقبہ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے جن کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان اچکزئی کی جانب سے فراہم کردہ راشن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف گھروں میں تقسیم کیاگیاہیں۔



احساس پروگرام کے ذیعے ہجوم لگانا تشویشناک ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ احساس پروگرام کے زریعے ہجوم کو نکالنا کورونا وائرس کے تدراک کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے۔کفالت کے ناقص حکمت عملی عوام کی ذلیل کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کو پھیلانے کا سبب بھی بن رہا ہے۔لاک ڈاوان کے مقصد کو فیل کیا جارہا ہے۔جو کہ قابل مذمت ہے۔



حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش کی ایس ایم ایس سروس مفت کردی

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش کی 8171 ایس ایم ایس سروس مفت کردی ہے۔



کورونا کی وجہ سے ایک دم لاک ڈاؤن کردیا گیا جس سے غربت اور بیروزگاری بڑھی: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دم لاک ڈاؤن سے ملک میں غربت میں اضافہ ہوگیا، لوگ بیروزگار اور دیہاڑی دار تنگ ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے میں 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کرنا ہیں، حالات مزید بگڑیں گے تو اس لیے فنڈز جمع کیے جارہے ہیں تاکہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کی جاسکے۔