نوشکی : دس ارب روپے معمولی رقم ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کوکوئی 10 کرب روپے پر بھی خرید نہیں سکتا ہم سوداگر نہیں نہ اجتماعی مفادات پر سمجھوتہ کرنے والے ہیں بلوچستان کے حقوق کے پاسبان ہیں بی این پی لاپتہ افراد کوکسی صورت میں نہیں بھول سکتا لاپتہ افرادکی بازیابی ہماری پہلی ترجیح ہے بلوچستان کی خوشحالی وترقی وامن امان کیلئے ضروری کہ لاپتہ افراد کوجتنا ممکن ہوبازیاب کرایاجائے آنے والادور خوشحالی کا ہوگی۔
مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام پارٹی کے رہنما شہید ملک نوید دہوار کی دوسری برسی کی مناسبت سے سراوان پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری واجہ منظور بلوچ ضلعی صدر میر عبداللہ جان مینگل جنرل سیکرٹری میر محمد حنیف رستم زئی حاجی اکرم لودھی چیئرمین میر انور مینگل ثنااللہ بلوچ ٹکری باسط ابابکی میر نجیب جتک اور دیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسال قبل ملک نوید دہوار کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے شہید ملک نوید دہوار ایک نڈر بے باک سیاسی کارکن تھے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے 259 ڈیرہ بگٹی میں 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ روک دی،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے شاہ زین بگٹی کو بحال کیا تو پھر یہ کیس چل نہیں پائے گا۔
کوئٹہ: بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بلوچستان کے تمام 33اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پریس کلبوں کے سامنے 5 روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپوں میں بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی میں شامل تمام تنظیموں جن میں میں بلوچستان ایجوکیشنل ایمپلائز ایکشن کمیٹی میں شامل تمام تنظیموں جن میں جی ٹی اے بی، سیسا، بی پی ایل اے، ڈبلیوٹی اے بی، اپیکااور آل بلوچستان کلرکس اینڈ ٹیکنکل ایمپلائز ایسوسی ایشن تعلیمات یونٹ کے سینکڑوں کارکنوں نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپوں میں بیٹھ کر اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
کو ئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے3 ارب روپ مختص کئے گئے ہیں اور سپورٹس کمپلیکس کے ڈیزائین کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے2500 اساتذہ کو برطرف کردیا ہے جن کی تعیناتیوں کا ریکارڈ موجود نہیں تھا لیکن تنخواہیں جاری تھیں برطرف کیے گئے اساتذہ کے علاوہ مختلف اضلاع میں 26 افسران کیخلاف بھی تحقیقات جاری۔
کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال جنوری سے اب تک 200 سے زائد لاپتہ افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں ہمارے پاس گھروں کو لوٹنے والوں کے یکم جنوری سے اب تک کے اعداد و شمار موجود ہیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہے۔