قد آور شخصیات کی پارٹی میں شمولیت سے صوبے میں سیاسی جمود کا خاتمہ ہوا ہے ، رشید مینگل

| وقتِ اشاعت :  


قطر: بلوچستان نیشنل پارٹی قطر کے صدر عبدالرشید مینگل نے نوبزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی اور ہمایوں عزیز کرد کی ہزاروں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے صوبے میں سیاسی جدوجہد قومی تشخص ، بقاء بلوچ وطن سے محرومیوں کے خاتمہ اور مادر وطن کی دفاع کے لیے کئی دہائیوں پر محیط پارٹی کی جدوجہد کو تقویت ملی ہے ۔



ہمایوں کرد کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی، شکیلہ نویددہوار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن شکیلہ نوید دہوار نے سابق وفاقی وزیر میر ہمایون عزیز کرد کی ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے انکی شمولیت سے بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے میں مزید فعال ہوگی ۔



کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے محمد بلوچ کا گانا “جی بات تراکوئٹہ “نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پنجگور سے تعلق رکھنے والے گلو کار محمد بلوچ کا کوئٹہ کرکٹ ٹیم کیلئے گایا جانیوالا گانا سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا، دو دنوں سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیاجانیوالا محمد بلوچ کا گانا سب سے زیادہ سنا جانیوالا گانا بنتا جارہا ہے۔



اشاروں پر تحریک چلانے والوں کے عزائم ناکام ہونگے، ترجمان ن لیگ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنہوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائیں ہیں وہ رکن اسمبلی اس دور حکومت میں مراعات حاصل کرتے رہے اوران کے جو مسائل تھے وہ بھی حل کئے جاتے رہے ۔



تحریک عدم اعتماد کو بھاری اکثریت سے ناکام بنائیں گے، عبید اللہ بابت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری وزیر اعلی کے مشیر برائے لائیو سٹاک جنگلات و ماحولیات عبید اللہ جان بابت لالا نے کہا ہے کہ وزیراعلی نواب ثنا ء اللہ خان زہر ی کیخلاف لائی گئی تحریک عد م اعتماد کو بھاری اکثر یت سے ناکام بنا دیا جائے گا ۔