خیبرپختونخوا حکومت کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سےنکلنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


خیبرپختونخوا حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکلنے کا اصولی فيصلہ کرليا۔ صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہم  نے جن لوگوں کو پروگرام سے نکالا تھا وفاقی حکومت نے ان کو دوبارہ شامل کرليا ہیں۔ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ معاملے پر… Read more »



بلوچستان: قیمتی مچھلیوں نے ماہی گیروں کو لکھ پتی بنادیا

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں جیونی کے علاقے گنز کے رہائشی ساجد عمر اور ان کے ساتھی ماہی گیروں کے جال میں 18 کروکر مچھلیاں پھنس گئیں، جن میں سب سے بڑی 22 کلو وزنی مچھلی 23 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے 5 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہوئی، مجموعی طور پر ماہی گیروں نے ایک ہی دن میں 8 لاکھ روپے کمائے جو ان کی کئی ماہ کی آمدن کے برابر ہے۔



عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کا پلان شیئرکیا جائے، شہباز گل کا سیکرٹری داخلہ کو خط

| وقتِ اشاعت :  


 عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں کہ متعلقہ سیکشن افسر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پوچھ رہا ہے، جب کہ  ضمانت پر مجرم خاتون کوملٹی لئیر سیکیورٹی حصار فراہم کیے جارہے ہیں، تحقیقاتی ادارے نے اس خاتون کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی دی ہوئی ہے، یہ خاتون نہ تو بلیو بک کا حصہ ہے نہ ہی حکومتی رولز آف بزنس کے تحت سیکیورٹی کی حق دار ہے۔



پاکستان نے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی بےترتیب کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی

| وقتِ اشاعت :  


قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی عالمی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔



پیر کوہ میں جب تک واٹر اسکیمات مکمل نہیں ہو جا تی تب تک ضلع ڈیرہ بگٹی سے پیر کوہ کے عوام کو پانی کی فراہمی جا ری رہے گی:فرح عظیم شاہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان حکومت بلو چستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی سے 15کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پیر کوہ میں ڈائریا اور ہیضہ کی وباء پھیلنے پر قابو پا نے کے لئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے فنڈز جا ری کر دئے تاکہ پیر کوہ کے عوام کو تازہ پانی فراہم کر سکیں