
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اسیر رکن میر خالد لانگو نے کہا ہے کہ وہ اپنی عزت نفس مجروح کرکے حکومت اور اسپیکر کی بے بسی و بے حسی کا چہرہ دکھانے اسمبلی کے اجلاس میں آئے ہیں حالانکہ ڈاکٹروں نے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے لہٰذا حکومت مجھ پر ایک احسان کرے کہ مجھ پر کوئی احسان نہ کرے۔