تربت: یونیورسٹی آف تربت کے گوادر میں قائم گوادر کیمپس کی انتظامیہ کاپہلا باقاعدہ اجلاس گوادر کیمپس کے آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔اجلاس میں گوادر کیمپس کے انتظامی امور سمیت اکیڈمک اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔
کوئٹہ : پاکستا ن مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام اور تمام قبائل نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی سلامتی ترقی و خوشحالی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے بلوچستان بھر میں جاری آپریشنوں کے دوران عام لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنانے، درجنوں گرفتاریوں اور لوگوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی فورسز بلوچستان سے بلوچ شناخت کو ختم کرنے
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء مرکزی کمیٹی کے ممبر جاوید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری خطے میں ہمیشہ کے لئے بد امنی تشدد دہشت گردی کی لہر کو ابدی برقرار رکھنے کا باعث بنے گی
لسبیلہ : چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چھٹہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار علی شاہ ہاشمی نے سانحہ گڈانی کے متاثرین کو معاوضوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے سے متعلق امور جلد نمٹانے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے
گوادر : چائنا ایمبسی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں گرانٹ کے رقم جاری کر دی گئی۔ 17لا کھ روپے سے زائد کی ر قم،سر کاری اسکولوں کے سر براہوں کے حوالے کر دےئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چائنا ایمبسی کی جانب سے گوادر کے تعلیمی اداروں میں گرانٹ کی رقم جاری کر دی گئی ہے
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کی علی الصبح کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جو وقفے وقفے تک دوپہر تک جاری رہی۔
چاہ بہار: ایران کے زمینی افواج کے سربراہ نے اعلان کیاکہ اتوار سے ایرانی افواج سیستاناور بلوچستان کے علاقے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں کریں گی، جس کا مقصد جنگی تیاریوں کو جانچنا ہے، بریگیڈیئر جنرل حیدری نے ایران ریڈیو کو بتایا کہ یہ جنگی مشقیں تیس دن تک جاری رہیں گی، اتوار سے شروع ہو کر منگل کو ختم ہوجائیں گی، اس 23ماہر یونٹ جنگی مشقوں میں شریک ہوں گے،
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ 2018ء میں عوام نے اپنے مقدر کے فیصلے خود کرنے ہونگے موجود ہ حکومت کی جانب سے اداروں کو یرغمال بناکرانتخابی دھاندلی کی ر اہ ہموار کر لی گئی ہے اور موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں صاف و شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کی توقع نہیں تاہم اسکا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہم خاموش ہوکر بیٹھ جائیں گے عوام کے حقوق کا آخری دم تک بھر پور دفاع کرینگے قومی اسمبلی کی 14نشستوں سے ملکی فیصلہ سازی میں بلوچستان کا کردار فیصلہ کن نہیں
: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عدلیہ کی آزادی اور بالادستی پر پختہ یقین رکھتی ہے جبکہ گڈ گورننس، میرٹ، شفافیت ہماری پالیسیوں کا حصہ ہے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ صحت میں 34اعلیٰ افسران کو نان کیڈر کی پوسٹوں سے ہٹا دیا گیا ہے، میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے