دالبندین سے مغوی تاجر کی لعش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: دالبندین سے تین ماہ قبل اغواء ہونے والا تاجر فدا محمد ریکی کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق دالبندین سے تین ماہ قبل اغواء ہونے والا تاجر فدا محمد ریکی کی لاش تالو کے قریب خرگوشکان کے مقام سڑک کے کنارے سے ملی ہے لاش کی اطلاع ایک چرواہے کی لیویز انتظامیہ کو اطلاع دی گئی



لاکھوں افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں، آغا حسن

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : مردم شماری سے قبل 60فیصد بلوچوں کو شناختی کارڈز کا اجراء اور لاکھوں بلوچ کی اپنے علاقوں میں آباد کاری کو یقینی بنایا جائے لاکھوں افغان مہا جرین کی موجودگی میں مردم شماری قابل قبول نہیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی یہ بھی 2013 کے جعلی الیکشن کے طرح تصور کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے نوشکی کے نومنتخب کا بینہ کے عہدیداروں سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا



بلوچ نسل کشی کا عمل تیزکردیاگیا ہے، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او آزاد خواتین ونگ کے رکن زسمل بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وہ تمام منصوبے جو کہ ریاست پاکستان نے زبر دستی کامیاب کر وائے ہیں ان کے اثرات بلوچ نسل کشی بلوچ عوام کی معاشی قتل عام اور بے دخلیوں کی صورت میں سامنے آیا ہے البتہ سندھک ریکوڈک یا سوئی کی نسبت سی پیک کی ہولناک بلوچوں کیلئے زیادہ ہوگی ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں بی ایس او آزاد خواتین ونگ کے دیگر خواتین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔



نصیر آباد ، ٹماٹر کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا کمیشن ایجنٹوں کی لوٹ مار کسانوں زمینداروں سے ٹماٹر کوڑیوں کے بھاؤ خرید فروخت یومیہ کروڑوں کی آمدنی سی بی آر ٹیکس حکام کو بھی چونا لگا دیا گیالاکھوں کی آمدنی سے ایک ٹکہ میں حکومتی خزانہ میں ٹیکس کی مد جمع نہ کرنے انکشاف



مستونگ اور کیچ میں ایف سی کی کارروائی،چھ مشتبہ افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مستونگ اور کیچ میں ایف سی اور حساس ادارے نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے پل مرؤ کلی ساتکزئی میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے سے تعلق کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔