حکومت نے ڈیزل کی قلت پر نوٹس لے لیا، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


 سیکرٹری پٹرولیم علی رضا بھٹہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں اوگرا، پی ایس او حکام اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، 21 دنوں کا ڈیزل اور31 دنوں کا پٹرول کا مطلوبہ ذخیرہ موجود ہے۔



اب 120 دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

| وقتِ اشاعت :  


رانا ثنااللہ نے کہا کہ ای سی ایل میں اس وقت 4ہزار کے قریب لوگ ہیں، رولز کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے، نئے قانون سے 3 ہزار لوگوں کو فائدہ ہوگا، ان کا نام ای سی ایل سے نکل جائے گا، 120دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا۔



افغانستان: طالبان نے ٹک ٹاک اور پب جی پر پابندی لگادی

| وقتِ اشاعت :  


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ ٹک ٹاک اور پب جی ایپلیکیشن نے نوجوان نسل کو گمراہ کر دیا ہے اس لیے  وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کو انہیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے’۔



کیا یہ جمہوری نظام ہے، پورےپاکستان کو نچایا ہوا ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس لاہور  ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ منظوری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  کی جس میں چیف جسٹس نے درخواست دائر کرنے والے وکیل سے پوچھا آپ کا اس سے کیا تعلق ہے، یہ آپ کا معاملہ نہیں، عدالت کو مذاق  بنایا ہواہے۔