کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ۔ تفصیلات کے مطابق 8اگست کوسول ہسپتال کوئٹہ میں المناک واقعہ کے بعد صوبائی وزارت داخلہ نے کوئٹہ شہر سمیت اندرون بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے کوئٹہ شہر میں ایف سی پولیس اور اے ٹی ایف کا گشت بڑھا دیا گیا



مودی کے لئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے والوں نے غیر ت کا جنازہ نکال دیا ہے،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صو با ئی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انہیں ان کے بلوں سے نکا ل کر ما ریں گے ،مو دی کے لئے صا حب کا لفظ استعما ل کرنے والوں نے غیرت کا جنا زہ نکا ل دیا ہے ۔ہم نے روز اؤل سے ہی کہہ دیا تھا کہ بلو چستان کے حا لا ت خرا ب کر نے میں (را) ملوث ہے ۔



مودی کے بیان کو بلوچستان اور گلگت کے عوام نے اپنے رد عمل سے مسترد کر دیا ،پر ویز رشید

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر میں لشکر کشی اور عوام پر مظالم کا جواب دینا ہوگا،مودی کے بیان کو گلگت اور بلوچستان کے عوام نے اپنے عمل سے رد کردیا،بھارتی مؤقف کو سری نگر کے عوام نے اوندھے منہ زمین پر گرا دیا،کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر کا اٹوٹ انگ ہے کوئی اور اس کا دعویٰ نہیں کرسکتا



صحبت پور، بارودی سرنگ ناکارہ بناتے وقت دھماکہ ، اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع صحبت پورمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکاردوسروں کی جان بچانے کیلئے اپنی جان پر کھیل گیا۔پنھل خان بے سرو سامانی کے عالم میں ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے بعد دوسری بارودی سرنگ ناکارہ بنارہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی سے متصل ضلع صحبت پور کے علاقے عادل پور میں پیش آیا



بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہرممکن تعاون کررہے ہیں ،جنرل عامر ریاض

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے گزشتہ روز کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کا دورہ کیا ۔پرنسپل کمز نے کمانڈر سدرن کمانڈ کو کالج آمد پر خوش آمدید کہا اور کالج کی فیکلٹی سے تعارف کرایا۔کمانڈنٹ کمز بریگیڈئیر محمد علیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج صوبے میں معیاری طبی تعلیم کیلئے کوشاں ہے



سی پیک منصوبوں پر پیش رفت تو قع سے کہیں زیادہ ہو رہی ہے ،چینی صدر

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پر پیش رفت اور نتائج توقعات سے بڑھ کر ہیں ، منصوبہ کے تحت پاکستان سمیت متعلقہ تمام ممالک میں موثر طریقے سے منصوبوں کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام بہتر طریقے سے مستفید ہو سکیں ۔



فوج کو دعوت دینے والوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، حامد اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : فوج کو دعوت دینے والوں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے ، اٹھارویں ترمیم ہوچکی ہے ہر ادارے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، پشتونوں کے شناختی کارڈ کو بلاک کیا گیا ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں نادرا بحالی کے سلسلے میں اقدامات کرے، اموں سے لیکر اٹک تک سب افغان ہے ہم پاکستانی افغان ہے



شرپسندوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سانحہ کوئٹہ کے زخمی وکلاء کی عیادت اور اعلیٰ سطحی چینی وفد سے ملاقات کے بعد منگل کے روز کوئٹہ پہنچے ، ان کی آمد کے فوری بعد چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور آئی جی پولیس احسن محبوب نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی



مودی کا بلوچستان بارے بیان مضحکہ خیز ہے، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے کبھی بھی ہندوستان سے رابطہ اور نہ ہی کریں گے بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں نریندرمودی کا بلوچستان کے بارے میں بیان مضحکہ خیز ہے ہندوستان کشمیر میں اپنی شکست کی ناکامی کو چھپانے کیلئے بلوچستان اور گلگت بلتستان کا سہارا لیکر ہندوستان کی عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں



سی پیک کو افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیاء تک تو سیع دینے کی ضرورت ہے ،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اشتراک اور تعاون کے نتیجے میں مشترکہ خوشحال مستقبل تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں قیام امن ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔