منگچر، عارف لانگو کے مبینہ اغواء کیخلاف خواتین کا قومی شاہراہ پر احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


منگچر: منگچر احساس فرنچائزر سینٹر منگچر سے محمد عارف لانگو کو نامعلوم مسلح افراد نے سینٹر سے اسلحہ کے زور پر اٹھاکر لے گئے اس پر خواتین نے احتجاجاً قومی شاہراہ بلاک کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر بہرام سلیم موقع پرپہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ مغوی کو جلد بازیاب کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔