عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوںگا، شاہ محمود قریشی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوںگا، پرامن حتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔



یورپی یونین اور چین کے سرمایہ کاروں کو اضافی سہولیات فراہم کرتے ہیں: پاکستانی سفیر برائے امریکا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر  رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا جی ایس پی پلس اور  چین کے ساتھ ایف ٹی اے سرمایہ کاروں کے لیے اضافی فوائد فراہم کرتا ہے۔ 



حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے مذاکرات کو مثبت قرار دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یکم جنوری سے صوبوں میں انکم ٹیکس عائد کرنے کی یقین دہانی کرادی اور چاروں صوبوں کے بجٹ سرپلس کی شرط بھی پوری کردی جب کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے قرض پروگرام کی شرائط پرعمل جاری رکھنے پر زور دیا۔



کسی نے نہیں روکا، طے تھا اکثریت نہیں ملی تو میں وزیراعظم نہیں بنوں گا، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ یہ ہرگز سچ نہیں ہے کہ انہیں وزیراعظم بننے سے روکا گیا، طے کرلیا تھا کہ اکثریت نہیں ملی تو وہ وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوگے، اس میں کوئی راز نہیں۔



لاہور میں سموگ، وزیراعظم کی اپیل پر ملک بھر میں توبہ استغفار اور نماز استسقا ادا کی گئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپیل پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں نمازجمعہ کے بعد نماز استسقا ادا کی گئی، اللہ تعالی کے حضور باران رحمت کے نزول کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔



پاکستان کی آئی ایم ایف کو زرعی انکم ٹیکس کی شرح 45 فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کم از کم 3صوبے زرعی انکم ٹیکس کی شرح کو 45 فیصد تک بڑھانے کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سندھ نے منظوری کو پنجاب کی جانب سے پہلے قانون کے نفاذ سے جوڑ دیا ہے۔