نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویوز پنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ستمبر میں الیکشن کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دانوں کے انٹرویوز  راولپنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔



امپورٹڈ حکومت اقتدار سے الگ ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کریں،تحریک انصاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



قوم پرست محدود اور مذہبی جماعتیں عوام کی اعتماد کھو چکے ہیں،پیپلز پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام بی اینڈ آر ریسٹ ہاوس میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی سماجی سیاسی قبائلی شخصیات میر محمد ابراہیم جمادینی ملک خدابخش مینگل پیرہ خدائے رحیم مینگل نے اپنے ساتھیوں رفقا کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے آئین و منشور اور پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔



سیکورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میران شاہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں اور بچوں کی شہادت کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے،واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرست سخت ترین سزا کے حقدار ہیں،کوئی مزہب اور معاشرہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیتا



عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ حکومت نہ اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی رہی، ان سے کوئی چیز نہيں سنبھل رہی، بلائيں اب نوازشریف کو۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائیں اور نگران وزیر اعظم کا انتخاب کریں، 31 مئی تک نگراں حکومت بنالیں، ستمبر تک الیکشن ہوجانے چاہیئيں۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو گرفتار کیا گيا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، گرفتاریاں ہوئیں تو پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنا لی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان ہیرو بن گيا، 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ گئی، ووٹ کو عزت دینے کا وقت چلا گیا، 25 کروڑ میں ووٹ بکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باپ کا باپ کون ہے؟ ایم کیو ایم کیسے گئی سب جانتے ہیں۔



انتخابات اصلاحات کے بعد ہی ہونگے جامعہ کراچی میں جس بیٹی نے حملہ کیاسن کر صدمہ ہواکہ وہ اس نہج پر چلی گئی آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کے مطالبات کی فضا چل رہی ہے میں کہنا چاہتا ہوں جو بھی آئے گا اسے مسائل حل کرنے ہیں تو ہمیں کرنے دیں، ہم نے اندازہ لگا کر درخت کو دوبارہ پھل دار کرنا ہے، ہم ہر اقدام سوچ سمجھ کر کریں گے۔



بلوچستان عوامی پارٹی کا ہر ایک کارکن پارٹی کا سرمایہ اور وقار ہے ، خدا بخملکش لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کسی بھی پارٹی میں ورکروں کا اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے مخلص ورکروں کہ بنا پارٹی کا وجود کھوکھلا ہوتا ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ہر ایک کارکن پارٹی کا سرمایہ اور وقار ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وزیراعلی بلوچستان ملک خدا بخش لانگو سے پارٹی ورکروں قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔



کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ یونٹ1 کا افتتاح کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ یونٹ1-، “ویٹ ٹیسٹ” کی کامیابی کے بعد 30اپریل 2022سے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔یہ یونٹ 180 میگاواٹ ریٹڈ ہے۔ مکمل طور پر فعال یہ منصوبہ مسلسل قومی گرڈ میں توانائی کے اضافے کا سبب ہے۔ 720 میگاواٹ کے 500 کے وی سوئچ یارڈ پر مشتمل کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 02 اپریل 2022 کو بیک انرجیائزیشن کا حصول ممکن کر دکھایا اوراب کروٹ پراجیکٹ کے یونٹ-1 کی مکمل فعالیت اس منصوبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ مزید براں،یونٹ-2 کیلئے ویٹ (Wet)لگانے کا آغاز کر دیا گیا ۔