شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر تین مئی بروز منگل ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولونا عبدالخبیر آزاد نے ماہِ شوّال 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک بھر میں عید الفطر بروز منگل 3 مئی کو ہوگی۔



بلوچ طلبہ کیساتھ نسلی پروفائلنگ کا عمل ختم کرنیکی کارروائی یقینی بنائی جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ بلوچ طلبہ کے ساتھ نسلی پروفائلنگ کا عمل ختم کرنے کی کارروائی یقینی بنائی جائے۔چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے انسانی حقوق کی علمبردار اور وکیل ایمان زینب حاضر کی جانب سے بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران مذکورہ ہدایت جاری کی۔



پاکستان کیساتھ ملکر دہشتگردی میں ملوث سیاہ ہاتھوں کو کاٹ دینگے، چین

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ:  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِین نے کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل بس پر دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان دہشت گردی میں ملوث سیاہ ہاتھوں کو کاٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں۔



کراچی میں بجلی کی قیمت 4 اور باقی شہروں میں 2 روپے فی یونٹ بڑھنے کا خدشہ

| وقتِ اشاعت :  


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی منظوری کے بعد کراچی میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے اور باقی ملک میں فی یونٹ 2 روپے 87 پیسے اضافے کا خدشہ ہے۔