کوئٹہ، سیف سٹی منصوبہ منظوری کے مراحل میں ہے، رزاق چیمہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ریجنل پولیس آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے بھتہ خوری کے 95 فیصد کیسز کو حل کیا ہے بزنس کمیونٹی ، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے تعاون سے جرائم پر قابو پا کر امن کے قیام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے پولیس کے رویئے میں بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں محکمہ میں سزا اور جزا کے عمل پر کاربند ہو کر غلط کام کرنے والوں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے۔



سرکاری اسکولوں پر قابض عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں کچلاک، سریاب ، ویسٹرن اور ایسٹرن بائی پاس سمیت دیگر علاقوں میں سرکاری سکولوں پر جزوی اور مکمل قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے قبضہ فوری طور پر چھڑانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔



ایم ایم اے کی بحالی، مولانا غفورحیدری کا مولاناسمیع الحق سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


اکوڑہ خٹک: جمعیت علماء اسلام (ف) کے ایک اعلی سطحی وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کو درپیش صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔



ریکارڈ ٹمپرنگ؛ ظفرحجازی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: عدالت نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے نامزد ملزم ڈاکٹرظفرحجازی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے تاہم پیشی کے بعد انہیں دوبارہ پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



غیر قانونی اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار سابق ڈی آئی جی پولیس کے کیس کی سماعت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : 200ملین کے غیر قانونی اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کے کیس کی سماعت احتساب عدالت ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر کے روبرو ہوئی جس میں دوسرے گواہ استغاثہ کا بیان قلم بند کرلیاگیا جبکہ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز ورکرز ویلفیئر بورڈ کے خلاف 50لاکھ روپے خردبرد کے مقدمہ میں بھی عدالت کے سامنے دو گواہان استغاثہ کے بیانات قلم بند کرلئے گئے ۔