الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہوگا ،جسٹس شکیل بلوچ کے نام پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کی آئینی مدت 28جولائی کو ختم ہو رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن تاحال ناموں پر اتفاق پر تقسیم ہے، الیکشن کمیشن میں چارں صوبوں کا ایک ایک رن ہوتا ہے، 22ویں ترمیم کے بعد اب اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے علاوہ



آرمی چیف سے امریکی ریزولوٹ اسپورٹ مشن کے سربراہ کی ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی ریزولوٹ اسپورٹ مشن کے سربراہ جنرل نکلسن کے مابین ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔



دہشت گردوں کی معاونت؛ وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دہشت گردوں کی معاونت سے متعلق مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد وسیم اختر اور انیس قائم خانی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ عبدالقادر پٹیل عدالت کے احاطے سے ہی فرار ہوگئے۔



نوازشریف اور ان کے کرپٹ ٹولے کوانجام تک پہنچاکردم لیں گے ،عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


باغ : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 21 جولائی کو آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کو جتوا کر اسی طرح تاریخ رقم کریں گے جس طرح لارڈز میں گذشتہ روز پاکستان ٹیم نے انگلستان کو ہرا کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔



متحدہ کو ’را‘ سے فنڈنگ: تحقیقات میں 5 ممالک کی مدد درکار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ایم کیوایم کو ’را‘ سے فنڈنگ کے الزام پر وزارت داخلہ کی قائم کردہ جے آئی ٹی کو سرفراز مرچنٹ کے بیان اور اس کی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تصدیق کے بعد تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے اور آگے بڑھانے کیلیے پاکستان کو 5 ممالک کی مدد درکار ہے۔



قندیل بلوچ کی نماز جنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

| وقتِ اشاعت :  


ملتان: گزشتہ روز اپنے بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے آبائی علاقے شاہ صدر الدین کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ قندیل بلوچ کی میت علی الصبح نشتر اسپتال ملتان میں ورثا کے حوالے کی گئی جہاں سے میت کو ایمبولنس کے ذریعے ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا۔



امریکیوں کو پاکستان کی قربانیوں کااحساس نہیں ، چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کی مدت میں توسیع کے لئے وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور ان کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے ،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اس میں توسیع کی جاسکتی ہے ، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام پر لے جانا چاہتے ہیں، 8ماہ کے مذاکرات کے بعد ہی دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اوراس حوالے سے تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیاگیا ، عوام کی حمایت سے فوجی آپریشن کو کامیابی ملی ،ہم نے پہلے مذاکرات کئے بعد میں فوجی آپریشن شروع کیا



‘اسامہ پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا تھا’

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن پاکستان کو دشمن سمجھتے تھے اور انھوں نے پاکستان اور اس کے لوگوں کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔



اسلام آباد میں فوج کی حمایت میں پوسٹرلگانا ہمیں خوفزدہ کرنے کی حکومتی چال ہے، اعتزاز احسن

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی فوج ٹیک اوور کررہی ہے جب کہ اسلام آباد میں فوج کی حمایت میں پوسٹر لگانا ہمیں خوفزدہ کرنے کے لیے حکومت کی ایک چال ہے۔