ایئروار کالج کا ستاون رکنی وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:ایئر وار کالج کا ستاون رکنی وفد کا گوادر پورٹ کا دورہ وفد نے پوسٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بریفنگ لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایئر وار کالج کراچی کا ستاون رکنی وفد گوادر پورٹ کے دورے پر گوادر بذریعہ C130 جہاز پہنچے ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن)لیفٹیننٹ کرنل(ر)سعید احمد بلوچ نے وفد کا استقبال کیا



آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ شہر میں سیکورٹی الرٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا پہلا دورہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا پہلا بحیثیت آرمی چیف دورہ کیا اس موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے



اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی خوشحالی کا آغاز ہوگا، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں معاشی خوشحالی اور ترقی کا آغاز ہوگا۔ اس ضمن میں موجودہ حکومت نہ صرف اس اقتصادی راہداری کی اہمیت وافادیت سے خوب آگاہ ہے بلکہ سی پیک کے پیش نظر کئی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے



انتخابات سے قبل نوازشریف جیل یا سعودی عرب میں ہونگے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ورکروں سے کہا ہے کہ آپ میدان میں نکلیں بلاول بھٹو زرداری باہر آرہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر تخت رائے ونڈ والوں نے میرے پیش کیے گئے چار نکات تسلیم نہ کئے تو 27دسمبر کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کروں گا اور پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔



بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کاقاتل ہمسایہ نکلا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق پرنسپل لاء کالج کوئٹہ بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کا ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اس کا ہمسائیہ نکلا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پشین آپریشن میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت علی حسن عرف دلاور کے نام سے ہوئی ہے ۔



پشین سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں جاں بحق افراد کی شناخت کر لی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشین میں آپریشن کے دوران مارے گئے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ۔ جہانگیر بادینی عرف محمد عرف بزرگ عرف امیر صاحب کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دوسرے دہشتگردحبیب اللہ لہڑی کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے تھا



سانحہ8اگست کا خود کش حملہ آور کوئٹہ کا رہائشی نکلا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: رواں سال آٹھ اگست کو سول اسپتال میں خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔29سالہ احمد علی اعوان ولد سجاد کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کا رہائشی تھا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق احمد علی کا ڈی این اے ان کے والد اور بھائی سے 100فیصد میچ کرگیا