سندھ حکومت کی لاپرواہی کی بدولت تھر میں مزید 6 بچے موت کی آغوش میں چلے گئے

| وقتِ اشاعت :  


مٹھی: سندھ حکومت کی لاپرواہی کی بدولت تھر میں مزید 6 ماؤں کے لخت جگر موت کی آغوش میں چلے گئے جس کے بعد رواں برس غذائی قلت اور بیماریوں کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 607 ہوگئی۔



موت کی سزا پر ایک ہفتے میں عملدرآمد شروع ہونے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے سزائے موت کے منتظر 120 سے زائد قیدیوں کی رحم کی اپیلیں وزیراعظم کو ارسال کردی ہیں جب کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کئے جانے کے بعد پھانسی کی سزاؤں پر ایک ہفتے میں عملدرآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔



وزیراعظم نوازشریف نے سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: دہشت گردوں کی جانب سے پشاور کے اسکول میں معصوم طلبا اور اسکول عملے کو نشانہ بنانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔



وزیراعظم کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں قومی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی جب کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔



افغان سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، اشرف غنی کی جنرل راحیل شریف کو یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف افغان صدر اشرف غنی اور دیگر حکام کی جانب سے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔