نیب آرڈیننس میں ترمیم: عمران خان نے خود اور حکومت کو این آر او دیا، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم سے خود کو اوراپنی حکومت کو این آر او دیاہے۔اپنے ایک بیان  میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کےلیے ہے۔



پاکستان کا بھارت کی بلائی گئی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے بلائی گئی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت امن تباہ کرنے والا ہے، یہ امن قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں کرسکتا۔



بینکوں پر سائبر حملے اور رقم نکلوانے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بیان جاری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ 9 بینکوں پر سائبر حملے، رقم نکلوانے اور ڈیٹا چوری کیے جانے کی خبریں درست نہیں۔ایک بیان میں مرکزی بینک نے ایسی اطلاعات کی تردید کی اور واضح کیا کہ سائبر حملوں سے متعلق مرکزی ترجمان عابد قمر کا حوالہ دے کر چلائی جانے والی خبریں جعلی ہیں۔ 



بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی، کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ8ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔



نیب آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے،شاہد خاقان عباسی

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن  کےرہنما شاہد خاقان عباسی  کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے اور انہیں ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی  نے کہاہے کہ نئےآرڈیننس کےتحت صدرمملکت کسی وقت بھی چیئرمین نیب کونکال سکتےہیں۔  حکومت جتنی بھی چوری کرلےاسےمعافی ہے۔یہ صرف ایک آرڈیننس کی مارہیں۔ روز اول سے کہا کہ  نیب آرڈیننس  بدنیتی پرمبنی ہے۔



پاکستان: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مزید کمی

| وقتِ اشاعت :  


 ملک میں کورونا سے 10 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 1.16 پر آگئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39296 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 457 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 10 افراد انتقال کرگئے۔



بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی: مشیر خزانہ نے خبردار کردیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو  ایک بار  پھر  بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔شوکت ترین نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں زیادہ اضافے کا کہا تھا مگر ہم کم اضافے پر راضی ہوئے ہیں۔