ڈاکٹرعبدالقدیرخان کیلئے دو قبروں کا انتظام، تدفین ایچ8 میں ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کیلئے دو قبریں تیار گئی تھیں تاہم ان کی تدفین سیکٹر ایچ8 کے قبرستان میں ہوگی۔وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے اہلخانہ نے ایچ8 میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے۔ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ہی پڑھائی جائے گا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو ایچ8 لے جایا جائے گا۔



ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات قومی صدمہ ہے، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات قومی صدمہ ہے۔



کورونا وبا؛ مزید 19 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 40 ہزار  584 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 767 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔



قوم ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی خدمات نہیں بھولے گی، صدر پاکستان کا اظہار افسوس

| وقتِ اشاعت :  


صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نےعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو نہیں بھولے گی۔ڈاکٹرعارف علوی نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ میں انہیں 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا۔ انہوں نےجوہری تخفیف کو فروغ دینے میں ہماری مدد کی۔ اللہ ان پر رحمت نازل کرے۔



ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے ہیں۔ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔



فواد چوہدری قوم کو بتا تیں عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی کیو ں نہیں دیتے ،پی ڈی ایم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن اناکی تسکین کیلئے جمہوریت سے نہیں کھیلتے بلکہ جمہوریت کو چوروں کے ہاتھو سے آزادکرانا چاہتے ہیں، ۔



ایسی سیاسی قیادت سامنے آنی چاہیے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، رانا ثنا اللّٰہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی قیادت سامنے آنی چاہیے جو سب کو ساتھ لے کر چلے، ایسی سیاسی قیادت نہیں ہو جو افغانستان سے تو بات کرے لیکن اپوزیشن سے بات کرنے کو تیارنہ ہو۔



ایک پلیٹ حلوے کے لیے دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں، مل کر انجمن متاثرین بنا لیں، فواد چودھری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپنی ایک پلیٹ حلوے کے لیے دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں،  شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان مل کر انجمن متاثرین بنا لیں۔