ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا گیا۔



آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہی ہوں گے، شبلی فراز

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے۔برطانوی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کا کوئی پلان بی نہیں اور آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے، کوئی چیز اگر نہ کرنا چاہیں تو اس کے لیے سو بہانے ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ جو مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بنائی وہی ہمیشہ ہو گی، یہ مشین نمونہ ہے۔



پاکستان میں کورونا سے مزید 39 اموات، 1742 نئے کیسز بھی رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے اور 1742 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52 ہزار 635 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1742 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔



ملک میں ساتویں مردم شماری کب ہو گی؟ وزارت منصوبہ بندی کا بیان سامنے آ گیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی نے ملک میں ساتویں مردم شماری کے حوالے سے بیان جاری کر دیا ہے۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ملک میں ساتویں مردم و مکانات شماری یکم اگست سے 31 اگست 2022 تک ہو گی، اس پر 23 ارب روپے لاگت آئے گی، وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مختص کر دیے ہیں، بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔



ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، تاجروں کا فیض آباد پر دھرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آل پاکستان انجمن تاجران نے 19 اکتوبر کو فیض آباد پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر دفتر کے سامنے دھرنا دیا، ملک بھر سے آئے تاجروں نے آبپارہ چوک سے ایف بی آر کی طرف احتجاجی مارچ کرکے دھرنا دیا۔



کراچی: سمندری طوفان سائیکلون میں تبدیل ہونے کا خدشہ 

| وقتِ اشاعت :  


محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کل تک سائیکلون میں تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں موسلادھار بارشیں ہوں گی۔کراچی، ساحلی پٹی اور گوادارسائیکلون سے متاثر ہوسکتے ہیں۔



ایران پر سے جلد پابندیاں اٹھانے کا امکان ہے، روس

| وقتِ اشاعت :  


ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لیے روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف کے مطابق ایران پر سے جلد پابندیاں اٹھا لیے جانے کا امکان ہے۔مندوب کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے ہمیں جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے قرار داد کے مسودے کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔



شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکرمیں ہیں، منظوروسان کی پیشگوئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن بنا نہیں سکتے۔سندھ میں پیپلزپارٹی کے مشیر زراعت اور اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے منظور وسان نے ایک بار پھر اپنی پیشگوئی کا اظہار کیا ہے، اور اس بار ان کی پیشگوئی عام انتخابات، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی سے متعلق ہیں۔



پیٹرول مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے جس میں پٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔