کوئٹہ:عید کے بعد غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارت داخلہ کی جانب سے بلوچستان کو احکامات دے دیے گئے۔عید کے بعد 15 اپریل سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے فیصلے پر وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو احکامات دے دیے۔
کوئٹہ:جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی جانب سے جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی و ماہ نومبر 2023 کی مکمل تنخواہ کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروز سوموار 18 مارچ کو دن گیارہ بجے جامعہ بلوچستان سے ایک بڑا احتجاجی جلوس پریس کلب کوئٹہ کی طرف روانہ ھوا جس میں سینکڑوں اساتذہ کرام ، خاص کر خواتین ٹیچرز آفیسران و ملازمین نے شرکت کی۔
محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا، وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمے میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔
کراچی:آئندہ مالی سال سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کیلئے اوگرا کو درخواست جمع کرا دی گئی،درخواست کی سماعت آج(پیر) کراچی اور 20مارچ کو کوئٹہ میں ہوگی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نہیں چھوڑی، حادثاتی نہیں، پیدائشی مسلم لیگی ہوں۔ ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ہوں، نواز شریف کو آج بھی اپنا قائد سمجھتا ہوں، سینیٹ ٹکٹ کے لیے پارٹی کو کوئی درخواست نہیں دی تھی۔… Read more »
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے عمران خان کو صرف ملک کی فکر ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ کیا گیا انتظار ہے کہ یہ سازشی کب بے نقاب ہوں گے۔